Tue, 18 Jul 2023 12:35:52
بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں پھر ایک بارموسلادھاربارش سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ اگلے تین دنوں تک ساحلی کرناٹک میں شدید بارش کا امکان ہے،البتہ بارش اتنی زیادہ شدید بھی نہیں ہوگا، جیسی اس ماہ کے ابتدائی ایام میں ہوئی تھی، مگر یلوالرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 12:03:06
کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما اومن چانڈی کا منگل (18 جولائی) کو انتقال ہو گیا۔ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں بھی نظر آئے تھے۔ کیرالہ کانگریس کے صدر کے سدھاکرن اور چانڈی کے رشتہ داروں نے منگل کو ان کے انتطال کی اطلاع دی۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر اومن چانڈی کی عمر 79 برس تھی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:57:58
دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے پیر کو کہا کہ دارالحکومت میں سیلاب کے بعد ملیریا اور ڈینگو جیسی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل سکتی ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:55:02
مودی سرنام معاملہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ راہل گاندھی نے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ سے مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے قصوروار قرار دئے جانے اور دو سال قید کی سزا کو معطل کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ عدالت نے راہل گاندھی کو یہ سزا مودی کنیت پر تبصرہ کرنے کے سلسلہ میں سنائی تھی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:50:34
ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو مہنگائی کے محاذ پر گھیر رہی ہیں اور بڑھتی مہنگائی کے لیے اس کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔ غریبوں کے لیے ہندوستان میں زندگی روز بہ روز محال ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اس درمیان نیتی آیوگ نے ایک ایسی رپورٹ پیش کی ہے جو حیرت انگیز ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں 13.5 کروڑ ہندوستانی خط افلا
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:45:59
این سی پی سے الگ ہو کر بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بنے اجیت پوار نے پیر کی دوپہر چار دن میں تیسری بار این سی پی چیف شرد پوار سے ملاقات کر مہاراشٹر سے دہلی تک سبھی سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے۔ اجیت پوار کے چچا شرد پوار سے اس تیسری ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:36:59
عدالت عظمیٰ نے وکیلوں کی ہڑتال سے متعلق ایک معاملے پر 17 جولائی کو سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ وکیل کورٹ کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ لوگوں کو ضمانت اور انصاف پانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس سلسلے میں گائیڈلائن بنائے گئے ہیں لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ دراصل ملک کی الگ الگ عدالتوں میں لگاتار وکیلوں کے ذریعہ ہڑتال کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر سپریم کورٹ فکرمند ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:10:29
بہار کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے سبب وہاں سے گزرنے والی ندیوں کی آبی سطح بڑھ گئی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ندیوں کے آس پاس ڈوب والے علاقہ میں ندی کا پانی گھس گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم کی مار اگر جاری رہی تو حالات کبھی بھی بگڑ سکتے ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 11:04:17
کانگریس کے 2 اہم لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامہ پر اپوزیشن کا اتحاد سیاسی کھیل میں ایک نئی تبدیلی ثابت ہو گا جبکہ بی جےپی پر تنقیدکی کہ جو لوگ علاحدہ علاحدہ اپوزیشن پارٹیوں کو شکست دینےکی بات کر رہے تھے، وہ اب این ڈی اے میں نئی جان پھونکنے کی کوشش کر رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy