ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 146 گرام گانجا ضبط، تین افراد گرفتار

بھٹکل میں 146 گرام گانجا ضبط، تین افراد گرفتار

Mon, 31 Aug 2026 10:34:43    S O News

بھٹکل، 31 اگست (ایس او نیوز): بھٹکل سٹی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 146 گرام گانجا ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضبط کیے گئے گانجے کی مالیت تقریباً 10 ہزار روپے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بھٹکل ہورلیسال کے رہنے والے محمد ثمران، شرکولی ہونڈا کے رہائشی محمد عقیل شیخ اور چوتنی کے رہائشی محمد عمران کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی عمریں بالترتیب تقریباً 29، 25 اور 25 سال بتائی گئی ہیں

پولیس نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے 30 اگست کو تقریباً 3:30 بجے بھٹکل کے ایک علاقے میں گانجا فروخت کرنے کے دوران اس کارروائی کو انجام دیتے ہوئے گانجا کے علاوہ تین موٹر سائیکلیں بھی ضبط کیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات 8(c) اور 20(b)(ii)A کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ضلع اتر کنڑا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپن ایم این، ایڈیشنل ایس پی ایم کرشنا مورتی اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی گریش بی کی رہنمائی میں بھٹکل سٹی پولیس انسپکٹر دیواکر پی ایم کی قیادت میں انجام دی گئی۔ پی ایس آئی (L&O) نوین ایس نائک اور پولیس عملے نے کارروائی میں حصہ لیا۔


Share: