ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: چلتی بس میں آگ، ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی سے 37 مسافر محفوظ

منگلورو: چلتی بس میں آگ، ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی سے 37 مسافر محفوظ

Sun, 06 Sep 2026 14:29:40    S O News
منگلورو: چلتی بس میں آگ، ڈرائیور کی بروقت حاضر دماغی سے 37 مسافر محفوظ

منگلورو، 6 ستمبر (ایس او نیوز): کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کی ایک بس میں ہفتہ دیر رات کو اچانک آگ لگ گئی جس سے بس مکمل طور پر جل کر خاک ہوگئی، تاہم ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بروقت حاضر دماغی کے باعث تمام 37 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ بس کوکے سبرامنیا سے بنگلورو جا رہی تھی کہ سبرامنیا-گنڈیا ریاستی شاہراہ پر ایرمائل کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تیزی سے پوری بس میں پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس مکمل طور پر جل گئی۔

واقعہ پیش آتے ہی ڈرائیور اور کنڈکٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 37 مسافروں کو بس سے اتار دیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

IMG-20260906-WA0023


 


Share: