Tue, 18 Jul 2023 23:28:53
انڈین نوائط فورم (INF) نے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) کے ساتھ مل کر بھٹکل میں 29 جولائی کو جوب فیئرمنعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اگلے دن یعنی 30 جولائی کو آئی این ایف کی طرف سے بزنس میٹ کا انعقاد ہوگا جس میں 25 لاکھ یا اس سے زائد سرمایہ لگا کر نیا بزنس شروع کرنے والوں کی رہنمائی کی جائے گی اور مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 22:20:02
محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس بے ضابطگیوں کے سلسلے میں یوٹیوبر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اتر پردیش میں اس یوٹیوبر کے گھر پر چھاپے کے دوران 24 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 22:09:10
’اِنڈیا‘ یعنی اپوزیشن اتحاد میں شامل 26 پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخاب میں دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 22:04:10
ایک طرف حزب اقتدار اور حزب مخالف آئندہ لوک سبھا انتخاب کو لے کر اپنا اپنا اتحاد مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف 20 جولائی سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی شروع ہونے والا ہے جو کہ ہنگامہ خیز رہنے کے پورے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 21:46:44
اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آئے کئی مہینے گزر گئے ہیں، لیکن ابھی تک اڈانی گروپ اس کے اثر سے باہر نہیں نکل پایا ہے۔ اس معاملے میں کئی بار گوتم اڈانی بیان دے چکے ہیں اور ایک بار پھر انھوں نے ہنڈن برگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 21:31:58
بھیونڈی کے قریب ممبئی-ناسک ہائی وے پر ایک کنٹینر ٹرک نے مسافر جیپ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ضلعی عہدیداروں نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 21:28:53
سپریم کورٹ نے منگل کو مودی سرنام پر تبصرہ کے معاملہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر جمعہ (21 جولائی) کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 21:22:39
بینگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی جاری میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ان کے گروپ کا نام انڈیا ہوگا۔ کانگریس کی قیادت میں یہ اپوزیشن گروپ پہلے یو پی اے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اب یہ تمام اپوزیشن جماعتیں ہندوستانی اتحاد کا حصہ ہوں گی۔ اس انڈیا کی مکمل شکل 'انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنز' ہے۔
View more
Tue, 18 Jul 2023 21:19:51
خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام کا سامنا کر رہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو آج دہلی کی ایک عدالت نے عبوری ضمانت دے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy