Sat, 15 Jul 2023 14:03:40
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو چندریان -3 کے کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا اور اسرو کے سائنسدانوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:46:09
جنتا دل سیکیولر(جے ڈی ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات نہ مان کر غلطی کی ، ورنہ وہ 2018میں چیف منسٹر بنتے۔ سابق چیف منسٹر نے حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ وزیر اعظم اور ان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:34:14
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:29:42
دہلی کے لوگوں کے لیے بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ دہلی میں گزشتہ چار دنوں سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ جمنا اپھان پر ہے اور پوری دہلی کو اپنی گرفت میں لینے کو برقرار ہے۔ آئی ٹی او اور راج گھاٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں اور جمنا کا پانی سپریم کورٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ایک روز قبل جمعہ کو تین لڑکے سیلابی پانی میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 13:19:18
وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے وزیر اعظم کا یو اے ای کایہ پانچواں دورہ ہے۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 12:33:13
کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے لیے فی ایکڑ ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے جن کی سبزیاں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فی مویشی 50 ہزار روپے معاوضہ دینے اور سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو فی خاندان 2 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کا بھی مطا
View more
Sat, 15 Jul 2023 12:25:22
آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں چنئی-بینگلورو ڈبل ڈیکر ایکسپریس میں دھواں نکلنے سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ واقعہ جمعرات کا بتایا جا رہا ہے جب ایک کوچ سے اچانک دھواں نکلنے لگا جسے دیکھ کر مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھواں دیکھ کر ایس 6 کوچ کے کچھ مسافروں نے چین کھینچ دی اور ٹرین سے نیچے اتر گئے۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 12:18:20
سپریم کورٹ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے خلاف داخل نااہلیت سے متعلق عرضیوں پر فیصلہ کرنے میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ کی جا رہی تاخیر کے خلاف ادھو ٹھاکرے گروپ کے ذریعہ داخل عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑی کی قیادت میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اس معاملے میں دو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy