Wed, 19 Jul 2023 12:52:41
مرونتے ساحل پر پیش آئے المناک حادثے میں گدگ کے مندرگی تعلقہ کا رہنے والا ایک شخص سمندر کی تیز لہروں میں بہہ گیا جس کی شناخت پیر نداف (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ واردات منگل کو پیش آئی تھی، مگر اس کی نعش آج بدھ کو سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:51:17
امپھال ویسٹ کے کوکیتھل علاقے میں منگل کو ایک آئی پی ایس افسر کی گاڑی کو ایک ہجوم نے نذر آتش کر دیا، جب کہ ایک اور واقعے میں اسی ضلع میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم از کم 19 خواتین زخمی ہو گئیں۔ یہ معلومات پولیس نے دی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:32:18
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی عالمی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک نے ابھی تک مکمل صنفی مساوات حاصل نہیں کی ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار خواتین اور لڑکیوں کی انسانی ترقی میں پیش رفت کی ایک جامع تصویر پیش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:29:22
مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں ایک ڈھائی سال کی بچی گر گئی ہے۔ بچی کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤکاری کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ودیشا ضلع کے پتھریا تھانہ حلقہ کے کجری برکھیڑا گاؤں میں منگل کے روز ڈھائی سال کی اسمیتا کھیلتے ہوئے آنگن میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں جا گری اور وہ تقریباً 15 فیٹ گہرے اس گڈھے میں پھنسی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:58:50
برطانیہ میں پڑھ رہے ہزاروں ہندوستانی طلبا اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی میں ہندوستانی طلبا کی ڈگری پھنس گئی ہے اور جلد اس کے جاری ہونے کے امکانات بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں اب برطانیہ میں موجود ہندوستانی طلبا کو وطن واپس ہونا پڑے گا۔ بغیر ڈگری کے یہ طلبا نہ ہی آگے کی تعلیم حاصل کر پائیں گے اور نہ ہی کسی ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:46:57
فاشسٹ عناصر ہمارے جدید سماج میں رہتے ہیں، لیکن عموماً وہ بہت ہی چھوٹے طبقہ کے طور پر حاشیے پر پڑے رہتے ہیں۔ وہ مین اسٹریم میں تبھی آ پاتے ہیں جب انھیں اجارہ داری والی پونجی کی مدد ملے کیونکہ اسی سے ان عناصر کو اچھا خاصہ پیسہ اور میڈیا کوریج مل پاتا ہے۔ یہ مدد کب ملتی ہے؟ تب، جب پونجی وادی بحران کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ جائے اور تب تک بالادستی کی حالت میں رہنے والی اجارہ دارانہ پونجی پر سوالیہ نشا
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:38:40
وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، بلکہ 11/26 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:23:03
شردپوار کی این سی پی کے باغی گروپ کو حالانکہ کابینہ میں ان کے من پسند قلمدان مل گئے ہیں لیکن پارٹی کے اندر ہلچل ابھی بھی باقی ہے اور خبریں مل رہی ہیں کہ وہ مسلسل شرد پوار سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ ذرائع کی مانیں تو اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پوار کا وفادار گروپ غائب رہا، وہ نہ نہ ایوان میں کہیں نظر آئے اور نہ ہی مہا وکاس اگھاڑی کے احتجاج میں شامل رہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سیاسی حل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy