Wed, 19 Jul 2023 21:19:11
سپریم کورٹ نے آج، 19 جولائی کو تیستا سیتلواڑ کو گجرات فسادات سے متعلق معاملے میں ضمانت دے دی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید بھی کی جس نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ خیال رہے کہ تیستا سیتلواڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلہ میں مبینہ طور پر من گھڑت ثبوت پیش کیے تھے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:50:04
ایک مسلمان تاجر نے برطانوی دارالحکومت لندن کے مرکز میں واقع ایک مشہور تفریحی مقام کومسجد میں تبدیل کرنے کے لیے مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے لیے ضروری لائسنس حاصل کیا ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:47:22
بامبے ہائی کورٹ نے منگل کو جلگاؤں کے ضلع کلکٹر کے اس حکم پر دو ہفتوں کے لیے عبوری روک دے دی جس میں ایک تنظیم کی شکایت پر لوگوں کے مسجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:44:46
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔ موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے سے
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:41:19
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کو لگاتار بارش کے سبب مکان گر جانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے بانی علاقہ میں بھاری بارش کے سبب دو مکانات گر گئے۔ ان دونوں واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ’’بھاری بارش کے سبب بانی کے سورج مورہا اروآڑ بلاک میں مشتاق احمد اور عبدالقیوم کے مکان تباہ ہو گئے۔‘‘
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:37:37
بی جے پی لیڈر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کے نئے نام انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کا مذاق اڑانے پر کانگریس نے جوابی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’’آیا ان کے منہ میں زیادہ کھٹے انگور آ گئے ہیں؟
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:34:58
بینگلورو میں گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے دوران اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے اتحاد کا نام 'انڈیا' (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) ہوگا۔ اجلاس میں شامل 26 جماعتوں کے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس کی قیادت میں اس اپوزیشن گروپ کو پہلے یو پی اے کے نام سے جانا جاتا تھا۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:31:35
شراب کے مبینہ گھوٹالے میں گرفتار منیش سسودیا کے معاملہ کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ اس معاملے میں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ طے کی گئی۔ راؤز ایونیو کورٹ 25 اگست کو ای ڈی معاملے میں سسودیا کی اگلی سماعت کرے گی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:27:36
اتراکھنڈ کے چمولی میں دریائے الکنندا کے کنارے ایک ٹرانسفارمر پھٹنے سے ایک پولس افسر سمیت 15 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy