Sun, 16 Jul 2023 11:57:26
مخدوم کالونی کے ایک مکان میں شارٹ سرکیوٹ سے تمام الیکٹرانک سمیت الماریاں اور پلنگ بھی جل کر خاک ہوگئے البتہ گھر پر کوئی موجود نہ ہونے سے تمام لوگ محفوظ رہ گئے ۔ واردات مخدوم کالونی، مخدومیہ مسجد کے پیچھے واقع ایک مکان میں اتوار صبح پیش آئی۔
View more
Sun, 16 Jul 2023 11:54:45
پچھلے کچھ دنوں سے ضلع میں نیشنل ہائی وے 66 پر ٹول وصولی کا مسئلہ جو زیر بحث ہے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ تعمیری کام مکمل کیے بغیر جو ٹول وصولی ہو رہی ہے وہ غیر قانونی ہے ۔
View more
Sun, 16 Jul 2023 11:44:34
شہر کے معروف تاجر اور 'ربکو' کے مالک عبدالرحمٰن شاہ بندری صاحب کے مکان پر 22/ جون کو چوری کی جو واردات پیش آئی تھی اس ضمن نے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ۔
View more
Sun, 16 Jul 2023 11:26:12
مودی سرنیم کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مودی سرنیم کیس میں گجرات کے سورت کورٹ نے راہل گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت رد کر دی گئی تھی۔
View more
Sun, 16 Jul 2023 11:23:10
آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں کو لے کر ہفتہ کے روز نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور سکم سے وابستہ لیڈران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے اہم لیڈران موجود رہے۔ میٹنگ می
View more
Sun, 16 Jul 2023 00:41:47
اُترا کنڑا کے ڈپٹی کمشنرپربھولِنگا کولیکٹی نے کہا کہ ضلع بھر میں نامکمل فورلین نیشنل ہائی وے سے پیداشدہ مسائل کی تفصیلات کے ساتھ ایک رپورٹ مرتب کی جائے گی اور یہ رپورٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریاستی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کو پیش کی جائے گی۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 22:27:06
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کیلئے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ مشن ہندوستان کی امیدوں اور خوابوں کو آگے لے جائے گا۔ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں مسٹرمودی نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 21:42:38
مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل اور چہ می گوئیوں کے دوران بالآخر وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے قلم دانوں کی تقسیم کردی ہے،نئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو ریاست کے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے -
View more