Thu, 13 Jul 2023 11:32:40
ریاستی وزیر برائے توانائی کے جے جارج نے کہا کہ صارفین 26 اور 27 جولائی تک گروہا جیوتی اسکیم کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ ماہ جولائی کا بل اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں آجائے گا۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 11:14:24
بروہت بینگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) ایسٹ زون کے ہبال اور وشواناتھ ناگناہلی وارڈس کی حدود میں 2اندرا کینٹینوں کا بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے دورہ کر تے ہو ئے معائنہ کیا،اس دوران یہاں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 11:07:52
ریل مسافروں کے لئے ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کے واقعات سے مسائل کا سامنا ہے تو دوسری جانب محکمہ ریلویز کے لئے یہ سر درد ثابت ہورہا ہے،کیونکہ ریاست میں گزشتہ ایک سال میں 200سے زیادہ پتھراؤ کے معا ملات درج کے گئے ہیں اور49شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:53:33
یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر 2,330 کروڑ روپے کے اشتہارات کے ذریعہ اپنے پروپیگنڈے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:49:36
مدھیہ پردیش کی 15ویں اسمبلی کا آخری اجلاس دو دن میں ہی ختم کر دیا گیا۔ اس اجلاس کے پہلے دن سے کانگریس نے جہاں قبائلیوں پر مظالم اور ’مہاکال لوک گھوٹالہ‘ پر بحث کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر ہنگامہ کیا تو وہیں بی جے پی حکومت بحث سے بھاگتی نظر آئی۔ حالانکہ ہنگامہ کے درمیان حکومت نے تمام سرکاری کام پورے کیے اور ضمنی بجٹ سمیت تمام بلوں کو پاس کرا لیا۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:45:15
دہلی سے ملحق اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں باگیشور دھام والے بابا دھیریندر شاستری کا دربار سزا ہوا ہے۔ زبردست بھیڑ ان کی تقریر سننے اپنی عرضی لگانے کے لیے امنڈ رہی ہے۔ اسی درمیان بدھ کو وہاں بھگدڑ مچنے کی خبر ہے، جس میں کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ گرمی اور امس کے سبب بھی کئی لوگ چکر کھا کر گر گئے۔ ان واقعات سے پروگرام کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔ حالانکہ یوپی پولیس نے بھگدڑ سے انکار کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:29:13
2020 میں پیش آئے دہلی فسادات کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آج دہلی کی ایک عدالت نے سونو نامی ملزم پر 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی سماعت سے متعلق تاریخ پہلے سے طے تھی اور سبھی ملزمین کو لازمی طور پر حاضر رہنے کو کہا گیا تھا، پھر بھی سونو کی غیر موجودگی ناقابل فراموش ہے۔ عدالت نے ملزم (کے وکیل) کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ سماعت کی تاریخ مقرر ہونے کے باوجود ملزم امرنات
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:14:17
اتراکھنڈ، دہلی، یوپی، پنجاب اور ہریانہ میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ 4 دنوں میں ملک کی مختلف ریاستوں میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 8 جولائی سے ہماچل پردیش میں 36، یوپی میں 34، جموں و کشمیر میں 15، اتراکھنڈ میں 9، دہلی میں 5 اور راجستھان، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ ہماچل میں 10,000 سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ چندرتل میں 3 فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:11:50
اڈیشہ کے بالاسور میں گزشتہ 2 جون کو پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ معاملہ میں ریلوے نے اپنے 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں وہ تین ریلوے ملازمین بھی شامل ہیں جنھیں گزشتہ 7 جولائی کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy