Tue, 11 Jul 2023 18:28:01
رانی پور علاقے میں آج صبح آسمانی بجلی گرنے ایک اناج کی دکان میں آگ لگی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاک ہوگیا ۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 15:03:12
کاروار ایم ایل اے ستیش سئیل نے کانگریسی حمایتیوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ انکولہ کے ہٹیکیری ٹول گیٹ پرپہنچ کر منگل کو سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد ہٹیکیری ٹول گیٹ پر ٹول وصول بند کردی گئی ہے۔ البتہ کمٹہ اور شیرور ٹول گیٹ پر وصولی جاری ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 13:08:52
نیشنل ہائی وے کا توسیعی کام پورا ہوئے بغیر آئی آر بی نے جو ٹول وصولی شروع کی ہے اسے روکنے کی ہدایت ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے دی تھی ۔ اس کے برخلاف ضلع ڈپٹی کمشنر نے بیان جاری کیا کہ ٹول وصولی بند کرنا ان کے اختیارات میں نہیں آتا ۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:54:26
ریاست میں سابقہ سدارامیا حکومت کے دور میں شروع کی گئی شادی محلوں کی تعمیر کی اسکیم کو موجودہ حکومت نے آگے بڑھانے اور ادھورے شادی محلوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ ،اقلیتی بہبود و اوقاف بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بتائی ۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:36:59
اسمبلی اسپیکر یوٹی قا در نے ایوان کو مطلع کیا کہ ایک نا معلوم شخص جو حال ہی میں اسمبلی ہال میں پہنچا تھا اور جے ڈی ایس ایم ایل اے کری اما کے لیے مختص نشست پر بیٹھا ہوا پایا گیا تھا اور اب اسے ودھان سودھا پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:09:50
گینگسٹر سے سیاست دان بنے بھائیوں عتیق احمد اور اشرف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) 90 دن کی مقررہ مدت ختم ہونے پر جلد ہی اپنی چارج شیٹ داخل کرے گی۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم سنی سنگھ، لولیش تیواری اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے اور اسے 15 جولائی تک عدالت میں داخل کر دیا جائے گا۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:05:27
شادی کے استقبالیہ میں شرکت کے لئے جانے کے دوران آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد بشمول تین خواتین اور ایک کم عمر لڑکی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر 15 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:01:55
مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پولنگ کے دوران کئی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر پنچایتی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی موجودگی میں منصفانہ گنتی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 11:56:43
اتر پردیش کے غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس پر بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں پر کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقہ میں راہل وہار کے سامنے اسکول بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy