Tue, 02 Jun 2020 13:29:36
اڈپی ضلع میں کورونا وباء کا قہر مسلسل جار ی ہے۔ روز بروز نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ سیل ڈاؤن اور کنٹینمنٹ علاقے بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 13:26:30
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر تیاری کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کرنے کی جگہ اور اپنے گھروں کو پیدل سفر کرنے والے جو مہاجر مزدور بھوک اور تھکن سے جان گنو ا چکے ہیں، ان کے اہل خانہ کو25لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 13:01:51
پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور ہر روز متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 63لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3.73لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:58:23
عراق کے صوبہ نینوا اور دييالہ میں پیر کو ایک فضائی حملے اور ایک بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔ عراق کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک حملہ میں دوعراقی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:55:38
10 ہفتوں کے بعد برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھول دیئے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:45:32
کرناٹک میں 8؍ جون سے مساجد کے دروازے عوام کیلئے کھلیں گے۔ 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد مصلیوں کو مسجد میں داخل ہوکر عبادت کرنے کا موقع ملے گا۔ کورونا وائرس کی خطرناک بیماری نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کرتے ہوئے عبادتوں میں بھی خلل پیدا کیا ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:41:39
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1۔99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:18:04
راجیہ سبھا کی18نشستوں کے لئے رواں ماہ کی19تاریخ کو انتخابات ہوں گے- الیکشن کمیشن نے یہ معلومات دی ہیں -ان میں مدھیہ پردیش اورگجرات بھی شامل ہیں جہاں توڑجوڑکاکھیل چلاہے -
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:11:01
کانپور واقع جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کا ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مسلمانوں اور تبلیغی جماعت اراکین کے لیے نازیبا کلمات ادا کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی لال چندانی نہ صرف تبلیغی جماعت والوں کو دہشت گرد ٹھہرا رہی ہیں، بلکہ انھیں مار ڈالنے جیسی باتیں بھی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy