Fri, 21 Jul 2023 17:28:39
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج گوالیار میں منعقدہ ’جن آکروش ریلی‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سیاست کی جنگ سچائی کی جنگ ہے۔ اس دوران انہوں نے مہنگائی، بے روزگاری، گھپلوں اور پٹواری بھرتی میں دھاندلی کا مسئلہ اٹھایا۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:24:22
سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی عرضی پر گجرات حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا، جس میں مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:21:36
راجدھانی جے پور سمیت راجستھان کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور میں صبح 4:09 سے 4:25 بجے تک مختلف اوقات میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ زلزلے کا مرکز اراولی کی پہاڑیوں میں بتایا گیا۔ جے پور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی گئی ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:18:06
ملک کے بیشتر علاقوں میں منسون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ ریاستوں میں یہ بارشیں اپنے ساتھ تباہی لے کر آئی ہیں۔ مہاراشٹر میں یہ بارش جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔ رائے گڑھ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک پورا گاؤں مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آ گیا۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:13:17
سپریم کورٹ آج یعنی جمعہ کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'مودی کنیت' ہتک عزتی معاملہ میں سزا پر روک لگانے سے گجرات ہائی کورٹ کے انکار کے خلاف عرضی پر سماعت کرے گا۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:08:01
وارانسی کی عدالت فریق کی طرف سے دائر گیانواپی مسجد میں سائنسی سروے کی ہدایت والی عرضی پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس معاملے میں 14 جولائی کو تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد عدالت کو فیصلہ سنانا ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 17:03:49
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ منی پور تشدد کے تحت کوکی خواتین کی برہنہ پریڈ کرنے کے واقعہ کے بعد اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آئے ہیں۔ کبھی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے قریب رہنے والے ستیہ پال ملک نے اپنے تازہ بیان میں پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Fri, 21 Jul 2023 16:01:41
’’ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی ٓکے قانون کو واپس لینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مٹھ کے سوامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کریں۔‘‘یہ بات کرناٹک اسٹیٹ فارمرس ایسوسی ایشن اور گرین سینا کے ریاستی صدر کوڈی ہلّی چندر شیکھر نے کہی، سرسی میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےزور دے کر کہا کہ یہ معاملہ کسانوں سے متعلق ہے، اس لئے کسانوں کو ہی اس معاملے کو حل کرنے دیں اوردی
View more
Fri, 21 Jul 2023 12:14:03
تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پرایک راہ گیر کو تیز رفتار بائک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں راہ گیر اسپتال میں علاج کارگر نہ ہونے سے ہلاک ہوگیا۔ حادثہ گذشتہ جمعہ 14 جولائی کو مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب ہائی وے پر پیش آیا تھا، البتہ نعش کی شناخت نہ ہونے پر جمعرات شب کو پولس نے اس کی نعش کو دفنادیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy