Wed, 19 Jul 2023 13:16:09
نیشنل ہائی وے 66 توسیعی منصوبے کے تحت کاروار تعلقہ میں جو چار سرنگیں تعمیر کی گئی تھیں اور ان میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کی گئی تھی اس پر پابندی لگنے سے اب عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 13:09:15
شہر کے تحصیلدار دفتر میں ریوینیو آفیسر کی خدمات انجام دینے والا ونائیک بھٹ منی ودھان سودھا کے باہر پارک کی گئی اپنی ہی کار میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 13:01:56
ملپے بندرگاہ کی گودی میں داخلہ کے راستے پر کل دوپہر میں ڈوبتی ہوئی کشتی سے لاکھوں روپے مالیت کے ساز و سامان اور ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:52:41
مرونتے ساحل پر پیش آئے المناک حادثے میں گدگ کے مندرگی تعلقہ کا رہنے والا ایک شخص سمندر کی تیز لہروں میں بہہ گیا جس کی شناخت پیر نداف (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ واردات منگل کو پیش آئی تھی، مگر اس کی نعش آج بدھ کو سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:51:17
امپھال ویسٹ کے کوکیتھل علاقے میں منگل کو ایک آئی پی ایس افسر کی گاڑی کو ایک ہجوم نے نذر آتش کر دیا، جب کہ ایک اور واقعے میں اسی ضلع میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم از کم 19 خواتین زخمی ہو گئیں۔ یہ معلومات پولیس نے دی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:32:18
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی عالمی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک نے ابھی تک مکمل صنفی مساوات حاصل نہیں کی ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار خواتین اور لڑکیوں کی انسانی ترقی میں پیش رفت کی ایک جامع تصویر پیش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 12:29:22
مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں ایک ڈھائی سال کی بچی گر گئی ہے۔ بچی کو بہ حفاظت نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤکاری کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ودیشا ضلع کے پتھریا تھانہ حلقہ کے کجری برکھیڑا گاؤں میں منگل کے روز ڈھائی سال کی اسمیتا کھیلتے ہوئے آنگن میں کھلے پڑے بورویل کے گڈھے میں جا گری اور وہ تقریباً 15 فیٹ گہرے اس گڈھے میں پھنسی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 11:58:50
برطانیہ میں پڑھ رہے ہزاروں ہندوستانی طلبا اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی میں ہندوستانی طلبا کی ڈگری پھنس گئی ہے اور جلد اس کے جاری ہونے کے امکانات بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں اب برطانیہ میں موجود ہندوستانی طلبا کو وطن واپس ہونا پڑے گا۔ بغیر ڈگری کے یہ طلبا نہ ہی آگے کی تعلیم حاصل کر پائیں گے اور نہ ہی کسی ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy