Thu, 20 Jul 2023 10:32:38
ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ہر سال سڑک حادثات اور اس سے ہونے والے اموات میں اضافہ ہی ہونے لگا ہے۔بینگلور۔میسور ایکسپرس وے کوغیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کئے جانے کی وجہ سے اب تک اس شاہراہ میں 150سے زیادہ حادثات پیش آئے ہیں۔ریاستی قانون ساز کونسل میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کا تعمیری کام مکمل ہونے سے قبل ہی کھول دیا گیا تھا۔
View more
Thu, 20 Jul 2023 10:12:16
ہر سال کی طرح نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا،اس سلسلے میں مسجد الحرام خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 21:22:24
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہونے والا ہے، اور اس سے ٹھیک ایک دن پہلے مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کیا تھا۔ اس میٹنگ میں مانسون اجلاس سے متعلق کئی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 21:19:11
سپریم کورٹ نے آج، 19 جولائی کو تیستا سیتلواڑ کو گجرات فسادات سے متعلق معاملے میں ضمانت دے دی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید بھی کی جس نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ خیال رہے کہ تیستا سیتلواڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلہ میں مبینہ طور پر من گھڑت ثبوت پیش کیے تھے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:50:04
ایک مسلمان تاجر نے برطانوی دارالحکومت لندن کے مرکز میں واقع ایک مشہور تفریحی مقام کومسجد میں تبدیل کرنے کے لیے مسجد کی تعمیر شروع کرنے کے لیے ضروری لائسنس حاصل کیا ہے۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:47:22
بامبے ہائی کورٹ نے منگل کو جلگاؤں کے ضلع کلکٹر کے اس حکم پر دو ہفتوں کے لیے عبوری روک دے دی جس میں ایک تنظیم کی شکایت پر لوگوں کے مسجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:44:46
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔ موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے سے
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:41:19
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کو لگاتار بارش کے سبب مکان گر جانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے بانی علاقہ میں بھاری بارش کے سبب دو مکانات گر گئے۔ ان دونوں واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ’’بھاری بارش کے سبب بانی کے سورج مورہا اروآڑ بلاک میں مشتاق احمد اور عبدالقیوم کے مکان تباہ ہو گئے۔‘‘
View more
Wed, 19 Jul 2023 20:37:37
بی جے پی لیڈر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کے نئے نام انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کا مذاق اڑانے پر کانگریس نے جوابی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’’آیا ان کے منہ میں زیادہ کھٹے انگور آ گئے ہیں؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy