Sat, 22 Jul 2023 10:55:06
اتون پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کے روز مستقل ضمانت دے دی تھی، اب جمعہ کے روز عدالت نے اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق ڈبلیو ایف آئی چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات ’سنگین‘ ہیں، لیکن اِس وقت انھیں حراست میں لینے سے کوئی مقص
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:46:09
بڑھتی بے روزگاری کے اس دور میں اتر پردیش کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اتر پردیش میں سرکاری ملازمت پانے والے نوجوانوں کے سامنے حکومت نے دو ایسی لازمی شرطیں رکھ دی ہیں جو ان کے لیے حیرت انگیز ہو سکتی ہیں۔ دراصل سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے اب نوجوانوں کو اپنی ملکیت کے بارے میں تفصیل بتانی ہوگی، اور ساتھ ہی ساتھ جہیز سے متعلق ایک حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:34:22
عروس البلاد ممبئی اور اس کے مضافات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ کولابا، میرین لائنز، ممبئی سنٹرل، بائیکولہ، دادر، پریل، ورلی، باندرہ، کرلا، ساین، گھاٹ کوپر، بھنڈوپ، اندھیری، مولونڈ، جوگیشوری، بوریوالی اور داہسر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:30:29
گیانواپی اور کاشی وشوناتھ مندر تنازعہ میں آج وارانسی ضلع کورٹ نے انتہائی اہم فیصلہ سناتے ہوئے اے ایس آئی سروے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے گیانواپی احاطہ میں اے ایس آئی سروے نہ کرائے جانے سے متعلق مسلم فریق کی دلیل کو خارج کر دیا ہے، لیکن اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اے ایس آئی سروے کے دوران گیانواپی احاطہ میں نماز ہوتی رہے گی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:12:51
یوپی کے باغپت شہر میں ایک مسجد کے امام کے ساتھ کچھ شرپسندوں نے بدسلوکی کی اور جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ جب امام نے ان کی مخالفت کی تو ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امام مجیب الرحمان پر منگل کے روز حملہ کیا گیا تھا اور پولیس نے شروعات سے ہی اس اس معاملہ کو نظر انداز کیا۔ تاہم ایس پی سے شکایت کرنے کے بعد اگلے دن شکایت درج کی گئی
View more
Sat, 22 Jul 2023 10:03:26
منی پور تشدد اور ریاست میں خواتین پر ہوئی بربریت معاملہ کو اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں زور و شور سے اٹھا رہی ہیں۔ اپوزیشن برسراقتدار طبقہ پر حملہ آور ہے اور اس معاملہ میں لگاتار بحث کا مطالبہ کر رہا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 09:53:24
ہماچل پردیش میں گزشتہ ہفتہ ہوئی موسلادھار بارش اور کئی جگہ لینڈ سلائڈنگ کے بعد آئی تباہی سے ریاست ابھی باہر بھی نہیں نکلا ہے، اور ایک بار پھر ریاست میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک کئی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بہت ضروری ہونے پر ہی وہ سفر کریں۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 09:04:30
جب بی جے پی نے اسمبلی اجلاس کے آخری دن کا بائیکاٹ کیا اور جمعہ کو بینگلورو میں ودھان سودھا کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج جاری رکھا تو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یہ کہہ کر ان پر طنز کیا کہ انھیں ناتھورام گوڈسے کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے تھا۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 09:02:30
راجستھان کی راجدھانی جے پور میں جمعہ کی علی الصبح تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پہلا جھٹکا صبح 4.38 بجے آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی۔ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy