Sun, 23 Jul 2023 12:40:06
قومی راجدھانی دہلی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کا جماؤ کم نہیں ہو رہا۔ ریاستی حکومت نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے ایک بار پھر لاکھوں کیوسک پانی چھوڑے جانے سے دہلی میں سیلاب کا خطرہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب گجرات اور ہماچل پردیش میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ اتراکھنڈ میں بارش اور
View more
Sun, 23 Jul 2023 12:34:00
مسلم فریق نے اتر پردیش کے وارانسی کے گیانواپی کیمپس میں واقع شرنگار گوری کی روزانہ پوجا کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے شرنگار گوری کی روزانہ پوجا کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو قابل سماعت قرار دیا ہے۔ مسلم فریق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر پیر 24 جولائی کو سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کرے
View more
Sun, 23 Jul 2023 12:12:34
منی پور میں کوکی طبقہ کی خواتین کا جنسی استحصال کرنے اور ان کا برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں ملک بھر میں اٹھ رہے سوالات کے درمیان منی پور پولیس نے ہفتہ کے روز مزید ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیا گرفتار ملزم نابالغ ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی منی پور خاتون استحصال معاملے میں گرفتاریوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چھٹے ملزم کو ہفتہ کی دوپہر تھوبل ضلع
View more
Sun, 23 Jul 2023 12:07:32
گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں زوردار بارش سے شہر میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں سیلاب آ گیا، جس سے کہیں انسان بہنے لگے تو کہیں بھینس پانی میں بہہ گئیں اور کہیں گاڑیاں کھلونوں کی طرح بہتی ہوئی نظر آئیں۔ حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو اتارنا پڑا ہے۔
View more
Sun, 23 Jul 2023 11:37:14
مہاراشٹرا گھاٹ علاقوں اور بیلگاوی، کلبرگی اور یادگیر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ تینوں اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ کرشنا،بھومی اور اس کی نہروں میں پانی خطرہ سے اوپر بہنے لگا ہے،اس کو مدنظر رکھ کر ان ندیوں اورنہروں سے دور رہنے کی عوام کو ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Jul 2023 11:23:55
جرائم کی واردات پیش آنے پر فوری ایمرجنسی فون نمبر کی سہولت فراہم کئے جانے کے بعد اب محکمہ پولیس نے ٹرافک مسئلہ اور حادثات پیش آنے پر پولیس کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبر”112“ پر فون کرنے کی سہولت مہیا کی ہے،اس سلسلہ میں شہر کے پولیس کمشنر بی دیانند نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔
View more
Sun, 23 Jul 2023 11:14:30
بینگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے اپنی بسوں میں گزشتہ ماہ جون کے دوران خصوصی اسکواڈ سے13,196بسوں کی چیکنگ کے دوران ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے کے2,677معاملات کا پتا لگا کر5لاکھ روپئے جرمانہ کی صورت میں وصول کئے ہیں،اس کے علاوہ کنڈکٹروں سے چوری کی رقم کے ایک ہزار معا ملات کا بھی پتا لگا یا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 21:12:11
رواں سال جون تک 87 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑی ہے، اس بات کی اطلاع ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لوک سبھا میں دی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 21:07:08
نریندر مودی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کو ایک حیران کن چیلنج کا سامنا ہے۔ شہر کے تقریباً تمام ہوٹل مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں اور دستیاب چند کمروں کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy