Tue, 25 Jul 2023 13:12:53
جوگی نوادا میں کانوڑ یاترا کے دوران مسجد کے سامنے شرانگیزی کی وجہ سے اتوار کو فرقہ وارانہ تصادم اور صورتحال کشیدہ ہونے کے باوجودپیر کو یاترااُسی متنازع راستے سے پولیس اور سی آر پی ایف کی نگرانی میں شور شرابے اور ناچتے گاتے ہوئے گزری ۔ اس بیچ اتوار کی رات سے گرفتاریوں کا جو سلسلہ شروع ہواتھا وہ پیر کو بھی جاری رہا۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 13:05:22
منی پور میں تشدد اور خواتین پر مظالم کے خلاف ایوان میں مباحثہ کے معاملے پر حکمراں محاذ ’این ڈی اے ‘ اور اپوزیشن اتحاد’انڈیا‘ پیر کو بھی اپنے اپنے موقف پر اٹل رہا جس کی وجہ سے اس اہم موضوع پر بحث کا آغاز ہی نہیں ہوسکا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی منگل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 12:44:08
ریاستی وزیر بہبودی برائے خواتین واطفال لکشمی ہیبالکر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر گروہالکشمی اسکیم کے رجسٹریشن کے عمل کے لیے لوگوں سے رقم وصول کی جاتی ہے یا اسکیم کے نفاذ میں لاپرواہی کی جاتی ہے تو ایسے افراد کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے گا۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 12:03:32
ریاستی وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ اگلے چار دنوں میں بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ لہذا تمام ضلع کے ڈپٹی کمشنروں کو مقامی حالات کا مشاہدہ کرنے اور جان و مال کے کسی بھی نقصان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ہائی الرٹ نوٹس دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:54:29
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی کے بعد حزب کی تمام جماعتیں ان کی حمایت میں یکجا نظر رہی ہیں۔ سنجے کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو رات بھر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:44:30
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے 30 ستمبر 2023 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ اگر آپ کے پاس اب بھی 2000 روپے کے نوٹ ہیں تو اسے آخری تاریخ سے پہلے بینکوں میں جمع کرائیں۔ کیونکہ حکومت 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کر رہی ہے۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:37:43
منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے میں پولیس نے ساتویں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اب پولیس سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی جگہ جگہ سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ پولیس نے اب تک جن سات افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے ایک نابالغ ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر دیگر ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:34:39
سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کردہ منی لانڈرنگ معاملے میں میڈیکل گراؤنڈ پر دہلی کے سابق وزیر صحت ستیند رجین کو دی گئی عبوری ضمانت پیر کے روز پھر سے پانچ ہفتے کے لیے بڑھا دی۔ اس سے قبل عدالت نے 10 جولائی کو جین کی عبوری ضمانت 24 جولائی تک کے لیے بڑھانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
View more
Tue, 25 Jul 2023 10:29:38
کانگریس نے پیر کے روز پرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ منی پور تشدد معاملے پر پی ایم مودی پارلیمنٹ میں آ کر بیان دیں اور رول 267 کے تحت بحث کرائیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ رول 267 کے تحت بحث ہونے کی صورت میں ہی منی پور پر مرہم لگے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy