Fri, 28 Jul 2023 20:32:48
کل سنیچر 29 جولائی کو بھٹکل میں آئی این ایف کا میگا جوب فئیر منعقد ہورہا ہے جس میں تین ہزار سے زائد لوگ مختلف میدانوں میں ملازمت حاصل کرسکیں گے۔ جوب فئیر میں قریب ہزار لوگوں کے لئے سیلس مین کی نوکریاں بھی شامل ہیں۔ ہاوس کیپر، میسن، باورچی، کچن ہیلپر ، اسٹور کیپر، کیش کاونٹر، نرسنگ کے ساتھ ساتھ مینجر لیول، الیکٹریکل سوپر وائزر، انجینرنگ سیکٹر، آئی ٹی سیکٹر، لوجیسٹیک، اکاونٹنینٹ، مارکیٹنگ،
View more
Fri, 28 Jul 2023 19:23:33
اُڈپی ایک نیم طبی کالج کے واش روم میں مسلم طالبات کی طرف سے غیر مسلم طالبات کی ناشائستہ ویڈیو گرافی کے جس واقعہ کو بی جے پی نے سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس معاملہ کی تینوں ملزم طالبات کو آج جمعہ کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔
View more
Fri, 28 Jul 2023 19:10:07
قرآن حکیم، اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک معجزہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ جن کی مادری زبان عربی نہیں ہوتی، اس کے باوجود اس ضخیم کتاب کو حفظ کرلیتے ہیں۔ آج کل چھوٹے چھوٹے بچے ہی نہیں نابینا لوگ بھی قران حفظ کرکے اسے اپنے سینے میں محفوظ کرنےمیں کامیاب ہورہے ہیں لیکن قران کے حفظ کو لے کر بھٹکل میں ایک ایسا کرشمہ رونما ہوا ہے کہ ایک اعصابی مرض کی شکارایک طالبہ جسمانی مجبو
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:34:45
ایک طرف منی پور تشدد معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے، اور دوسری طرف مرکزی وزارت داخلہ نے وائرل ویڈیو کو لے کر اہم پیش رفت کی ہے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:30:18
گیانواپی مسجد احاطہ کا سروے کرائے جانے کے فیصلہ پر اعتراض کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر آج سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے اور فیصلہ سنانے کے لیے 3 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فیصلہ آنے تک اے ایس آئی سروے پر لگی روک کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یعنی سروے پر روک کا عبوری حکم اب 3 اگست تک اثرانداز رہے گا۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:27:57
منی پور تشدد کے سلسلے میں حزب اخلاف مودی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) نے فیصلہ کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد اب منی پور کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ 29 اور 30 جولائی کو ہوگا اور تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:20:52
کرناٹک کے رائچور سے ہٹ اینڈ رن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک تیز رفتار کار پہلے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارتی ہے اور پھر تھوڑا آگے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے کچھ طلبا کو رونددیتی ہے۔ یہ واقعہ جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 23:14:45
مرکزی وزارت خارجہ نے راجیہ سبھا میں جانکاری دی ہے کہ دنیا بھر کی جیلوں میں مجموعی طور پر 8330 ہندوستانی قید ہیں۔ صرف متحدہ عرب امارات میں 1611 ہندوستانی جیل میں بند ہیں اور جہاں تک پاکستان کا معاملہ ہے، وہاں کی جیلوں میں 308 ہندوستانی قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ بیشتر قیدی خلیجی ممالک، مثلاً متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودی عرب اور عمان کی جیلوں میں بند ہیں۔
View more