Sat, 29 Jul 2023 13:53:03
ملک میں بے تحاشہ مہنگائی نے ایک طرف جہاں سبزیوں کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، وہیں سبزی فروش بھی معاش زندگی کی جستجو میں نڈھال ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر کے مہنگائی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ملک کی دو تصاویر پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح کچھ لوگوں کے پاس دولت کے انبار ہیں جبکہ کچھ لوگ بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:40:02
منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں اب تک بحث نہیں ہو سکی ہے۔ اس درمیان کانگریس پارٹی نے جانکاری دی ہے کہ 29 جولائی کو اپوزیشن اتحاد ’اِنڈیا‘ میں شامل 16 پارٹیوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ منی پور پہنچیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کا نمائندہ وفد دو دنوں کے لیے منی پور کا دورہ کرے گا اور اس دوران 30 جولائی کو منی پور کی گورنر سے بھی ملاقات کا منصوبہ ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:31:43
ممبئی کے ایک سی بی آئی کورٹ نے مزدور لیڈر دتہ سامنت کے ہائی پروفائل قتل معاملے میں گینگسٹر چھوٹا راجن کو جمعہ کے روز رِہا کر دیا۔ اسپیشل سی بی آئی جج اے ایم پاٹل نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب چھوٹا راجن کو سبھی الزامات سے بری کر دیا۔ ڈاکٹر دتہ سامنت کا قتل 1997 میں ہوا تھا۔ اس قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام چھوٹا راجن پر لگا تھا، لیکن پختہ ثبوت موجود نہ ہونے کی وجہ سے آج اسے رِہائی مل گئی۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:29:12
لوک سبھا میں اپوزیشن کے ذریعہ پیش تحریک عدم اعتماد کو منظوری مل چکی ہے۔ یعنی برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ کے درمیان زور آزمائی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ حالانکہ تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کب کرائی جائے گی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زور آزمائی کا ایک دیگر اہم مقابلہ راجیہ سبھا میں دیکھنے کو ملے گا۔ دہلی سے متعلق آرڈیننس کو قان
View more
Sat, 29 Jul 2023 13:24:49
ابھی اس سلسلے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے کہ اے ایس آئی کو گیانواپی مسجد احاطہ کا سروے کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں، لیکن سروے کے لیے اے ایس آئی نے آئی آئی ٹی کانپور کی مدد ضرور مانگ لی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:51:35
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کے 21 ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد آج منی پور کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ وفد ریاست کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور صورتحال کا جائزہ لے گا۔ وفد میں 16 مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ اپوزیشن کا وفد دو حصوں ٹیم-اے اور ٹیم-بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیم-اے میں 10 ارکان، جبکہ ٹیم-بی میں 11 ارکان ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:49:22
ملک بھر میں بھاری بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں جمعہ سے ہو رہی بارش نے لوگوں کی دقتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وقفہ وقفہ پر ہو رہی بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو سے تن دن مزید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی ہفتہ (29 جولائی) کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:29:24
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کے گھر پر دھرنا دینے کی کوشش کرنے پر بی جے پی کے 14 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ لوگ اُڈپی کے ایک نجی کالج میں مسلم طالبات پر الزامات لگارہے تھے کہ انہوں نے کالج کے واش روم میں کیمرہ لگاکر غیر مسلم طالبہ کی فلم بندی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس تعلق سے بی جے پی لیڈر اورنیشنل ویمن کمیشن کے رکن خوشبو سُندر نے اُڈپی پہنچ کر اپنی جانب سے ضروری جانچ کے بعد
View more
Sat, 29 Jul 2023 12:17:02
کرناٹک میں نئی کانگریس حکومت کے قیام کے بعد کانگریس کے بعض اراکین اسمبلی کی برہمی اور ان کی طرف سے اس کا اظہار کرتے ہوئے روانہ کئے گئے خط کے منظر عام پر آجانے کو کانگریس اعلیٰ کمان نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان تمام معاملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے2/اگست کو ایک میٹنگ طلب کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy