Thu, 27 Jul 2023 13:32:48
ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کے درمیان ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مزید بھاری سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 12:48:24
نیشنل ہائی وے 66 پر کل رات میں پیش آئے حادثے میں پیدل راہگیر اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا ۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 12:41:42
ساحل آن لائن کا مین یوٹیوب چینل دیر رات قریب دو ڈھائی بجے کسی نے ہیک کرلیا اور ہیکر نے چینل پر غیر قانونی اور Copy Rights والے وڈیوز آپ لوڈ کرنے شروع کردئے، جس کے ساتھ ہی یو ٹیوب کی طرف سے غیر قانونی وڈیوز آپ لوڈ کرنے کے نتیجے میں اس چینل کو بلاک کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:48:18
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب تک منی پور تشدد معاملے پر ہنگامہ کی نذر ہوتا دکھائی دیا ہے۔ اب جمعرات کا دن کافی اہم ثابت ہونے والا ہے کیونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ اہم بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس نے یہ مطالبہ بھی رکھا ہے کہ سبھی کام چھوڑ کر مودی حکومت کے خلاف منظور تحریک عدم اعتماد پر بحث جمعرات کو ہی شروع کی جائے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:45:15
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منی پور معاملہ کو لے کر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ انھوں نے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران (ادھیر رنجن چودھری اور ملکارجن کھرگے) کو خط لکھ کر منی پور معاملہ پر بحث میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ اب اس خط پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:42:20
آج عاپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ پارلیمنٹ احاطہ میں ایک کوے نے انھیں چونچ مارا اور وہ کوے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ کوے کے ذریعہ چونچ مارنے کی تصویریں جب سامنے آئیں تو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گئیں۔ اس تصویر پر بی جے پی نے ایک ٹوئٹ کر راگھو چڈھا پر طنز کے تیر چلا دیے، اور پھر راگھو چڈھا بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انھوں نے بھی جوابی
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:39:29
گیانواپی مسجد احاطہ میں سروے کے خلاف مسلم فریق کے ذریعہ داخل عرضی پر آج الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ آج ہندو-مسلم فریقین کے وکلاء نے اپنی اپنی طرف سے دلیلیں پیش کیں اور اب اس معاملے پر کل یعنی 27 جولائی کو 3.30 بجے پھر سماعت ہوگی۔ آج عدالت نے گیانواپی احاطہ میں سروے پر لگائی گئی روک کو مزید ایک دن (27 جولائی تک) کے لیے بڑھا دیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل اس معاملے میں کوئی فیصلہ
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:36:32
دہلی میں کچھ مساجد کو مبینہ طور پر ناجائز قبضہ بتاتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارروائی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے جس پر بدھ کے روز سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنی زمین سے ناجائز ڈھانچوں اور تجاوزات کو ہٹانے کی کوششوں کے تحت دو مساجد پر چپکائے گئے نوٹس پر کوئی کارروائی نہ کرے۔
View more
Thu, 27 Jul 2023 11:21:25
مودی حکومت کے خلاف ’تحریک عدم اعتماد‘ کو آج لوک سبھا میں منظوری مل گئی۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں پیش تحریک عدم اعتماد ’اِنڈیا‘ میں شامل سبھی پارٹیوں کی طرف سے اجتماعی طور پر لایا گیا ہے۔ اِنڈیا (اپوزیشن اتحاد) کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ کے سبھی کام چھوڑ کر ترجیحی بنیاد پر جمعرات سے ہی تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہو۔ وزیر اعظم مودی تحریک عدم اعتماد پ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy