Sat, 22 Jul 2023 18:30:54
قطب مینار کمپلیکس میں واقع مغل مسجد کے معاملہ میں دہلی وقف بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے 1914 کے اس نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس کے تحت اس مسجد کو محفوظ عمارت قرار دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 18:24:17
منی پور کی وائرل ہونے والی ویڈیو معاملے میں پولیس نے ہفتہ (22 جولائی) کو ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کے ساتھ بربریت کے معاملے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے۔ اس دوران راجدھانی امپھال سے ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 17:18:35
اتراکھنڈ میں جمعہ کی دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب دریا اپھان پر ہیں۔ کئی مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قومی شاہراہوں کے ایک حصے سمیت کئی سڑکیں بہہ گئی ہیں۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 17:13:31
دہلی کے لوگوں کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راجدھانی میں ایک بار پھر یمنا ندی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 17:00:03
ملک بھر میں ٹماٹر کی بے تحاشہ قیمتوں کے درمیان بینگلورو میں ٹماٹروں کی لوٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوٹ کی یہ واردات 8 جولائی کو انجام دی گئی تھی اور بنگلورو کے آر ایم سی یارڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 16:55:26
کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثرات سے ایم ایس ایم ای سیکٹر ابھی تک اُبھرنہیں سکا ہے اوراس شعبے کی بحالی کے لیے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس سے کہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 13:35:30
بینگلور سے گوا جانے والی ایک بس یلاپور نیشنل ہائی وے 52 پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ 25 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر صبح ہبلی روڈ کے ملن ہوٹل کے قریب سنیچر صبح کو پیش آیا۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 12:28:37
دکشن کنڑا ضلع کے مینگلورو میں دوافراد کومنشیات سے بھری چاکلیٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ طلباء اور نوجوان کارکنان ان کا اہم نشانہ تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت اتر پردیش کے بیچن سونار(45) اورمینگلورو کے منوہرشیٹ (49) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jul 2023 11:49:55
اُترکنڑا کے اندورنی علاقوں اورملناڈ سمیت ریاست کے12اضلاع میں موسلا دھاربارش سے عام زندگی پوری طرح ٹھپ پڑگئی ہے۔ جبکہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چک منگلورو کے موڈیگیرے داداہلی میں دیوما(63) نامی عورت ہیماوتی ندی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy