Mon, 07 Aug 2023 12:31:25
منی پور میں تشدد کی تازہ لہر میں سنیچراور اتوار کےدرمیان آتشزنی اور گولی باری کی مزید وارداتوں میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 15مکانات نذر آتش ہوگئے۔اس بیچ حالات سے نمٹنے کیلئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مزید 10کمپنیاں منی پور پہنچ گئی ہیں۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 900 جوانوں اور افسران پر مشتمل مرکزی دستے سنیچر کی رات منی پور پہنچے ہیں جنہیں متاث
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:16:32
نوح میں 31مئی کے فرقہ وارانہ تصادم کی سزا کے طور پر مسلمانوںکو نشانہ بناتے ہوئے ان کی املاک پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ اتوار کو لگاتار چوتھے دن جاری رہا۔اس دوران اُس 3 منزلہ عالیشان ہوٹل کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا جس کے تعلق سے الزام لگایا گیاتھا کہ اس میں موجود افراد نے یاترا پر پتھراؤ کیا تھا۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:10:40
نوح تشدد کیس میں ہریانہ کے عآپ (عام آدمی پارٹی) لیڈر جاوید احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے لیے پارٹی کے سینئر نائب صدر انوراگ ڈھانڈا نے وضاحت کرتے ہوئے بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:07:40
شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے اتوار یعنی 6 اگست کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے میں تاخیر کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ راؤت نے راہل گاندھی سے حکومت کے ظاہری خوف کو اجاگر کیا اور 2019 کے ہتک عزت کیس میں عدالت کی طرف سے ان کی سزا پر روک لگانے کے باوجود ان کی پارلیمانی حیثیت کی تاخیر سے بحالی پر سوالات اٹھائے۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 12:02:57
آسٹریلیا کے جزیرہ رسل میں اتوار ،6 اگست کو ایک المناک حادثے میں پانچ نوجوان لڑکے اور باپ زندہ جل گئے۔ پولیس نے واقعہ کو تباہ کن قرار دیا۔ برسبین کے قریب رسل آئی لینڈ کے ایک گھر میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ نے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ تاہم ماں حادثے میں بال بال بچ گئی۔
View more
Mon, 07 Aug 2023 11:54:01
منی پور میں سی ایم این بیرن سنگھ کی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی کوکی پیپلز الائنس نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے۔ اتوار کی شام یہ فیصلہ لینے کے بعد پارٹی نے اس کا اعلان کیا ۔ منی پور میں گزشتہ مئی سے کشیدگی جاری ہے۔ پارٹی نے یہ فیصلہ ریاست میں جاری تشدد اور تین ماہ کے بعد بھی حالات معمول پر نہ آنے کے درمیان لیا ہے۔ ریاستی حکومت میں کوکی پیپلز الائنس کے دو ایم ایل اے تھے۔ کے پی
View more
Sun, 06 Aug 2023 23:03:50
بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 2,495 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 23:00:42
مودی کنیت ہتک عزتی کے معاملہ میں کانگریس لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی کی سزا معطل ہو جانے کے بعد ان کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈران کے بعد اب شیوسینا نے بھی اس کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر طنز کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Aug 2023 22:54:47
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں اتوار کو لگاتار تیسرے دن گیانواپی کمپلیکس میں سروے کا کام شروع کیا۔ دریں اثنا، مسلم فریق نے اس عمل سے علیحدگی کا انتباہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سروے کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy