Sun, 06 Aug 2023 10:48:35
کانگریس نے راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال نہیں ہونے پر ہفتہ کے روز ایک بار پھر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کی نامناسب سزا پر روک لگائے ہوئے 26 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ان کی رکنیت بحال نہیں کی گئی ہے۔ پھر یہ سوال پوچھا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی تحریک عدم اعتماد میں راہل گاندھی کے شامل ہونے سے ڈر رہے ہیں؟
View more
Sun, 06 Aug 2023 00:00:30
گیانواپی مسجد احاطہ میں ہفتہ کے روز اے ایس آئی کی ٹیم نے سروے کا کام ختم کر دیا ہے اور اس کے افسران کا کہنا ہے کہ ابھی سروے کا کام آگے بھی جاری رہنے والا ہے۔ اے ایس آئی کی ٹیم 5 اگست کی صبح تقریباً 8 بجے گیانواپی احاطہ پہنچی تھی اور سروے کا کام شروع کیا تھا۔ دوپہر میں لنچ کے لیے تھوڑا وقفہ رکھا گیا تھا اور پھر دوبارہ جب سروے کا کام شروع ہوا تو شام تقریباً 8 بجے تک یہ عمل جاری رہا۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:56:46
پٹنہ اور بنگلورو کے بعد اپوزیشن اتحاد 'اِنڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ بنگلورو میں ہوئی گزشتہ میٹنگ کے بعد ہی اگلی میٹنگ ممبئی میں کرنے کی بات کہی گئی تھی، اور اب شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ممبئی میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہوگی۔ اس میٹنگ کی میزبانی شیوسینا (یو بی ٹی) چیف ادھو ٹھاکرے کری
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:50:51
میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ اور تحصیل احاطہ میں کام کرنے والے سبھی ملازمین کو جینس اور ٹی شرٹ نہیں پہننے کی تنبیہ دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دفتر کے حکم کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے تحت کلکٹریٹ اور تحصیل میں کام کرنے والے ملازمین کو جینس، ٹی شرٹ وغیرہ پہننے پر روک لگا دی گئی ہے۔ اب سے انھیں دفتری اوقات کے دوران لازمی طور سے مہذب لباس پہننا ہوگا۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:46:54
ہریانہ کے نوح ضلع میں ہفتہ کو تیسرے دن بھی انتظامیہ نے بلڈوزر کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو مسمار کر دیا۔ شہید حسن خان میواتی گورنمنٹ میڈیکل کالج، نوح کے قریب کیمسٹ کی دکانوں سمیت تقریباً 45 دکانوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:40:43
ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر کے ذریعے کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایس ایچ کے ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج، نلہڑ کے قریب مبینہ غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ مبینہ ناجائز تجاوزات کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:35:37
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ ہفتے کے روز خانہ نظر بند رکھا گیا۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 23:25:07
ممبئی پولیس کنٹرول دفتر میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک فون کال پر ممبئی اور دہلی میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔ اس خبر کے ملتے ہی دونوں ہی مقامات پر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ موڈ پر آ گئی ہیں۔
View more
Sat, 05 Aug 2023 22:53:52
حسب اعلان جمعہ کورابطہ ہال میں سدبھاونا منچ اورجماعت اسلامی ہند کی طرف سے ہندومسلم گیٹ ٹوگیدرکا خوبصورت پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سکریٹری محمد کُنہی نے کنڑازبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان سے نکلے ہوئے الفاظ بموں سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy