Fri, 04 Aug 2023 15:01:58
خانگی اسکول کی طالبات کے سامنے فحش حرکت کرنے پر ہم جماعت لڑکوں کے گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ واقعہ بسویشور نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک طالبہ کے والدین نے پولیس میں اس کی شکایت کی۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 14:42:36
مودی سرنیم تبصرہ پر ہتک عزتی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا کو معطل کر دیا۔ جس کے ساتھ ہی راہل گاندھی اب پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے اس دوران تبصرہ کیا کہ ہائی کورٹ کے لئے راہل گاندھی کو زیادہ سے زیادہ سزا (یعنی دو سال کی سزا) دینا ضروری نہیں تھا۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 10:12:02
کرناٹک میں حکمراں کانگریس اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان نوک جھونک کے درمیان وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی پر دلت برادریوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا جبکہ ان کے پیشرو بسوراج بومئی نے جمعرات کو موجودہ وزیراعلیٰ کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی پر اپنی گرفت کھو چکے ہیں۔
View more
Fri, 04 Aug 2023 10:03:35
کابینہ میں شامل نہ کئے جانے سے ناراض کانگریس لیڈر بسواراج رائے ریڈی نے کہا کہ جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) سے کانگریس میں شامل ہوئے والے وزیراعلیٰ سدارامیا اتفاق سے دو بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 17:22:10
دکشن کنڑا میں غیر اخلاقی پولیس گری کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی تازہ مثال ضلع کے بیلتنگڈی میں سامنے آئی جب ایک مسلم رکشہ ڈرائیور کو سنگھ پریوار کے غنڈوں نے صرف اس لئے پیٹا کہ اس نے ہندو لڑکی کو اپنے رکشہ میں سوار کیا تھا۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 14:06:23
اتراکھنڈ میں بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعرات کو ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی ہے۔ اس کے پیش نظر چمپاوت، باگیشور اور نینی تال کے تمام تعلیمی اداروں اور تمام آنگن واڑی مراکز میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 14:03:25
اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:56:36
ہریانہ کے نوح میں وی ایچ پی کی ’برج منڈل جل ابھیشیک یاترا‘ کے دوران ہجوم کے بے قابو ہو جانے، لوگوں پر حملہ کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ اسی دوران نوح کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) انجلی جین کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔ وکلا کے ایک گروپ نے اپنی جان پر کھیل کر انہیں وہاں سے بحفاظت نکالا، تاہم ہجوم نے جج انجلی جین کی گاڑی نذر آتش کر دی۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:43:58
لڑائی کے دوران مبینہ طور پر اپنی بیوی کی انگلی کاٹنے اور اسے نگلنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس نے جمعرات کو بتایا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے شہر کے کوننا کونٹے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy