Thu, 03 Aug 2023 13:19:17
ہریانہ کے نوح میں تشدد پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقتدار میں بیٹھی بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حب الوطنی ہے جہاں بھائی کو بھائی سے لڑایا جاتا ہے۔ رپور ٹ کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:14:10
نوح، میوات میں تشدد کے بعد ہریانہ حکومت نے نوح، فرید آباد اور پلول اضلاع اور گروگرام ضلع کے سوہنا، پٹودی اور مانیسر سب ڈویژنوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات 5 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہریانہ کے ہوم سکریٹری نے اس سلسلے میں حکم جاری کیا ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین اور کشیدہ ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:10:47
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے بدھ کو دہلی کی 8 یونیورسٹیوں سمیت کل 20 یونیورسٹیوں کو فرضی قرار دے دیا۔ گزشتہ سال یو جی سی کی جانب سے 21 یونیورسٹیوں کو فرضی قرار دیا گیا تھا۔ یو جی سی نے کہا کہ یہ ادارے طلبا کو کوئی ڈگری دینے کے مجاز نہیں ہیں اور طلبا ان اداروں میں داخلہ نہ لیں۔ اس نے والدین اور طلبا کو سختی سے مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی کورس میں داخلہ لینے سے پہلے یونیورسٹیوں کی صداقت کی جان
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:04:49
منی پور تشدد کے بارے میں ملک کی 22 ریاستوں میں کرائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے نصف سے زیادہ لوگ یہی مانتے ہیں کہ یہ تشدد نسلی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی ملک گیر سطح پر ہوئے اس سروے میں شامل نصف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ضروری قدم نہیں اٹھائے۔ شمال مشرقی ریاست میں 3 مئی کو شروع ہوئے تشدد میں اب تک 160 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد اپنا
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:01:16
ہندوستان کے کئی علاقوں میں اس وقت شدید بارش نے تباہی کا منظر پیدا کر رکھا ہے، لیکن ایران کے عوام شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ ایران میں گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے دو دنوں کے لیے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ صادر حکم میں دو دنوں کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر بدھ اور جمعرات کو سبھی اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری ایجنسیوں کا
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:58:18
چین نے سیلاب سے متاثرہ بیجنگ کے جنوب مغرب میں واقع سیلاب سے متاثرہ شہر ژوژو میں 6 لاکھ سے زائد رہائشیوں کی امداد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ریسکیو اہلکاروں کو روانہ کیا جہاں سمندری طوفان ڈکسوری کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ژوژو، چین کے صوبے ہیبی میں واقع ہے جس نے ایک دہائی سے زائد عرصے میں شمالی چین میں آنے والے طوفانوں میں سے بدترین طوفان کا سامنا ک
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:55:22
گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ واریت پر مبنی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج بذریعہ ٹوئٹ شدید حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ "آج ہریانہ کے میوات میں، چلتی ٹرین میں اور ملک کے کئی مقامات پر امن چین بگڑا ہوا ہے۔ یہ شرمناک ہے اور یہ قابل مذمت حالت 'پھوٹ ڈالو-راج کرو' کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ ایسی سیاست آپ کے ایشوز، آپ کے روزگار و ترقی ک
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:44:33
مودی سرنیم معاملہ پر 4 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے عدالت عظمیٰ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ انھوں نے 2 اگست کو سپریم کورٹ میں کہا کہ اپیل سیشنز کورٹ میں زیر التوا ہے جس میں کامیابی کا امکان روشن ہے۔ اس لیے مودی سرنیم معاملہ میں سورت کورٹ کے ذریعہ سنائی گئی سزا پر سپریم کورٹ روک لگا دے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ پورنیش مودی نے براہ راست ان کا بیان نہیں سنا تھا،
View more
Thu, 03 Aug 2023 12:39:08
وارانسی کی گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں مسجد کے احاطہ کا سائنسی سروے کرانے کا حکم سنایا گیا تھا۔ مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پچھلی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے کہا تھا کہ سماعت ختم ہونے تک مسجد کا سروے شروع نہ کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy