Wed, 02 Aug 2023 12:26:43
منگل کے روز ایکناتھ شندے کے دھڑے کو پارٹی کا نام”شیو سینا“اور اس کے انتخابی نشان ”کمان اور تیر“کو الاٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف ادھو ٹھاکرے کی عرضی کو فوری طور پر فہرست بند کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:23:44
ہریانہ کے میوات (نوح) علاقے میں پیر کو ایک مذہبی یاترا کے دوران دو برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ تشدد میں دو ہوم گارڈز سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:15:04
چندریان-3 اس وقت چاند کے مدار سے بہت قریب ہے۔ 31 جولائی اور یکم اگست 2023 کی درمیانی شب 12.03 بجے سے 12.23 بجے کے درمیان اسے ٹرانس لونر ٹریجکٹری پر ڈالا گیا۔ اس کے لیے پروپلشن ماڈیول کے انجنوں کو تقریباً 20 منٹ تک آن کیا گیا جس میں 179 کلوگرام فیوئل خرچ ہوا۔ اب تک زمین کے پانچوں آربٹ مینیووَر میں تقریباً 600-500 کلوگرام فیوئل خرچ ہو چکا ہے، جبکہ لانچ کے وقت پروپلشن ماڈیول میں تقریباً 1696.39 کلو
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:10:29
منی پور تشدد کے معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بہار کے وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم قصوروار ہیں اور وہ اس کا سامنا نہیں کر سکتے۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 11:58:19
صبح کا وقت تھا، پیر کو جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین مہاراشٹر میں اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی تھی۔ صبح تقریباً 5:23 بجے، اچانک بوگی B5 گولیوں کی گرج سے گونجی۔ ٹرین کے فرش پر ایک ایک کر کے 4 لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 11:48:53
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 6 اگست کو تلنگانہ میں 21 اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان ریلوے اسٹیشنوں کو مرکزی حکومت کی ’امرت بھارت اسٹیشن اسکیم‘ کے تحت ڈیولپ کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے تلنگانہ میں ایسے مجموعی طور پر 39 اسٹیشنوں کی شناخت کی گئی ہے۔ منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں 21 اسٹیشنوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان اسٹیشنوں کو پوری طرح سے ہائی ٹیک اور جدید سہولیات سے مزین بنایا جائے گا۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 11:45:25
ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے رہنما اور کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ این کے پریما چندرن نے کہا کہ منی پور میں تشدد بھرے حالات سے گزرنے کی وجہ سے وہاں کے بچوں، خواتین اور مرد وں پر گہرا دیر پا نفسیاتی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں طرف مایوسی نظر آتی ہے۔ وہ حزب اختلاف کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (I.N.D.I.A.) کے ارکان پارلیمنٹ کے 21 رکنی کثیر الجماعتی وفد کا حصہ تھے جو زمینی صورتحال کو سمجھن
View more
Wed, 02 Aug 2023 11:31:12
ہریانہ کے میوات (نوح) میں 31 سال سے قائم امن کو آخر آگ کس نے لگائی؟ ہر انگلی کھٹر حکومت کی طرف ہی اٹھ رہی ہے۔ میوات میں کشیدگی کی بات، جو ایک معمولی شخص کو بھی پتہ تھی وہ بات بھاری بھرکم خفیہ نظام کے باوجود حکومت کو نہیں پتہ تھی؟ ہریانہ میں یہ کوئی ماننے کو لیے تیار نہیں ہے۔ میوات کے ساتھ ہی پورے جنوبی ہریانہ کو اب اپنے آغوش میں لے چکے تشدد کی یہ آگ آخر کہاں جا کر رکے گی؟ لوگ یہ سوچ کر ہی خوف
View more
Wed, 02 Aug 2023 11:26:13
نابالغ پہلوانوں کے جنسی استحصال کے ملزم بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے لیے ایک راحت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ جس نابالغ خاتون پہلوان کی شکایت پر برج بھوشن سنگھ پر پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا تھا، اس نے عدالت میں پولیس کی کلوزر رپورٹ پر کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔ نابالغ خاتون پہلوان اور اس کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج چھوی کپور کے سامنے اپنا بیان درج کرایا اور کہا کہ وہ پولیس کی جان
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy