Tue, 01 Aug 2023 11:15:30
ہریانہ کے نوح میں پیرکے روز ہندو تنظیموں کی جانب سے برج منڈل یاترا(شوبھایاترا) کے دوران دوہندوگروپ متصادم ہوگئے،جس کے بعد مشتعل لوگوں نے 3درجن سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ ہجوم کی فائرنگ میں 2/ہوم گارڈ جوان مارا گیا، تشدد میں کئی لوگ اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 23:11:11
اڈیشہ کے رائے گڑھا ضلع میں پیر کو ایک زیر تعمیر پلیہ کے اچانک منہدم ہو جانے سے چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہوئے سبھی لوگ پلیہ کے پاس جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے کہ تبھی پلیہ اچانک بھربھرا کر گر گیا۔ چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی ملبہ میں دب کر موت ہو گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ پل کی تعمیر دیہی ترقیاتی محکمہ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 23:03:59
منی پور میں کوکی طبقہ کی خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کے معاملے کی سماعت کے دوران آج چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ خاتون وکیل بانسری سوراج پر اس وقت ناراض ہو اٹھے جب انھوں نے مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے عدالت سے مطالبہ کر دیا کہ جس طرح عدالت منی پور میں خواتین کے برہنہ پریڈ کے واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، ویسے ہی دیگر ریاستوں میں پیش آئے وارداتوں کا بھی نوٹس لینا چ
View more
Mon, 31 Jul 2023 22:58:34
منی پور میں تقریباً تین ماہ سے پرتشدد حالات ہیں اور مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی حالات بہتر کرنے میں اب تک ناکام نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہیں۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 22:53:47
راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر ملکارجن کھڑگے کو منی پور ایشو پر ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دیے جانے پر کانگریس نے پیر کے روز بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ بھگوا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو انھیں (کھڑگے کو) بولنے سے روکنے کے لیے اکسایا گیا اور ان کی آواز دبا دی گئی۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 22:41:32
مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت منی پور کی ان خواتین سے ابھی تک رابطہ نہیں کر سکی ہے، جنھیں برہنہ کر کے پریڈ کرانے کی ویڈیو نے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ یہ بات مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں 28 جولائی کو داخل ایک حلف نامہ میں کہی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 22:38:08
بہار میں آج ایک ٹرین غلط پٹری پر تقریباً 2 کلومیٹر تک دوڑتی چلی گئی، لیکن غنیمت یہ رہی کہ اس پٹری پر دوسری طرف سے کوئی ٹرین نہیں آ رہی تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو بالاسور جیسا بڑا ریل حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 15 دنوں کے اندر دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب بہار میں ٹرین غلط پٹری پر دوڑتی ہوئی دکھائی دی ہے۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 21:12:20
آج شام میں اپوندا کے مڈیکل میں کرکیکالی کے پاس ایک ماہی گیری کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس میں 8 ماہی گیر سوار تھے ۔ ان میں سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک اور ماہی گیر پانی میں لاپتہ ہوگیا ہے ۔
View more
Mon, 31 Jul 2023 21:06:38
کاور پولیس اسٹیشن کے حدود میں غیر اخلاقی پولیس گری کا تازہ معاملہ پیش آیا جس میں ایک غیر مسلم صحافی کو مسلم سمجھ کر دو افراد نے ہراساں کیا اور اس پر حملہ کی کوشش کی گئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy