Thu, 03 Aug 2023 11:17:56
بی جے پی کی حکومت والی ریاست منی پور تشدد کی آگ ابھی دہک ہی رہی تھی کہ بی جے پی حکومت والی دوسری ریاست ہریانہ کے مسلم علاقے نوح میں وی ایچ پی کی ایک ریلی کے دوران دو فرقوں میں تصادم ہوگیا جس میں مسجد کے ایک امام سمیت 6/لوگوں کی موت کی خبر ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 00:38:13
کرناٹک کی بی جے پی سرکار کی طرف سے ریاستی سرکاری کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ پورے ملک میں گرمانے کے بعد اب ممبئی کی ایک پرائیویٹ کالج میں حجاب پر پابندی عائد کرنے اور طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روکنے کی واردات سامنے آئی ہے.
View more
Wed, 02 Aug 2023 21:24:31
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کی سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے 2019 کے صدارتی حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت شروع کی۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 21:05:31
لوک سبھا کی کارروائی آج ایک بار پھر زبردست ہنگامہ کی وجہ سے پورے دن کے لیے ملتوی ہو گئی۔ آج لوک سبھا میں برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ ایک بار پھر منی پور معاملے پر ہنگامہ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ماحول بے قابو ہوتا دیکھ کر لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی،
View more
Wed, 02 Aug 2023 20:59:03
ہریانہ کے نوح میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا کا بڑا بیان آیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی منوہر لال کھٹر حکومت کو گھیر اہے اور الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کو معلوم تھا کہ تشدد ہونے والا ہے۔ سرجے والا نے فرقہ وارانہ تشدد کو حکومت کی سازش قرار دیا۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 20:54:54
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بدھ کو کہا کہ نوح میں تشدد کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں 116 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کھٹر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں ہوم گارڈ کے دو جوان اور چار عام شہری شامل ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 20:35:37
ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی طرف سے غیراخلاقی پولیس گری کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ اور پولیس کی جانب سے بروقت اقدام کیے جانے کے باوجود دکشن کنڑا میں ہندو شدت پسندوں کی طرف سے ایسی غیر قانونی سرگرمیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 19:59:07
ریاست گیر سطح پر ہندو۔مسلم بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے قائم سدبھاونا منچ کی طرف سے 2/اگست کو بھٹکل رابطہ ہال (نوائط کالونی) میں سدبھاونا ملن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے والے تین سماجی کارکنوں کی تہنیت بھی کی جائے گی۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 17:56:54
موبائل اور موبائل چارجر کو ہمیشہ بچوں سے دور رکھنا چاہیے، ورنہ یہ بچے کی جان بھی لے سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک المناک واقعہ کاروار کے سِدّر گاؤں میں بدھ کو پیش آیا جب آٹھ ماہ کی بچی نے زمین پر رینگتے ہوئے موبائل چارجر کا کیبل پکڑ لیا اور اسے اپنے منہ میں ڈال کر چبانے کی کوشش کی جس کے دوران اس کے جسم میں بجلی دوڑ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy