Sat, 12 Aug 2023 11:37:52
سپریم کورٹ نے جمعہ کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں فروری 2022 سے جیل میں بند این سی پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو آج بڑی راحت دیتے ہوئے میڈیکل گراؤنڈ پر عبوری ضمانت دے دی۔ نواب ملک گردے اور دیگر سنگین بیماریوں سے نبرد آزما رہے ہیں۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:35:20
بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعہ کو منی پور واقعہ پر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں!
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:31:32
سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ نفرت انگیز تقریر (ہیٹ اسپیچ) کے معاملوں پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہیٹ اسپیچ کو کوئی بھی قبول نہیں کر سکتا، اس طرح کے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:26:31
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے آج منی پور کا اپنا درد بیان کیا۔ انھوں نے اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم ملک کے قائد کے طور پر کام کریں نہ کہ ایک پارٹی کے رہنما کے طور پر، کیونکہ وہ تمام ہندوستانیوں کے نمائندے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کل وزیر اعظم نے 2 گھنٹے 13 منٹ بات کی اور آخر میں دو منٹ انہوں نے منی پور پر بات کی، جبکہ م
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:23:40
اتر پردیش کے نوئیڈا میں جمعہ کو بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر عظیم الشان ٹریکٹر ترنگا مارچ نکالا۔ اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اور ٹریکٹر و بائک پر ترنگا لہراتے ہوئے آگے بڑھتے نظر آئے۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:14:57
عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ معاملہ دہلی سروسز بل کو لے کر پانچ اراکین پارلیمنٹ کے فرضی دستخط سے جڑا ہوا ہے اور یہ معاملہ جانچ کے لیے استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک راگھو چڈھا راجیہ سبھا سے معطل رہیں گے۔ راگھو چڈھا پر الزام ہے کہ انھوں نے اراکین پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ان کی رکنیت والی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی، جو کہ
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:03:44
گجرات ہائی کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کے ذریعہ مجرمانہ ہتک عزتی معاملے میں ان کے خلاف مقدمے پر عبوری روک لگانے کی درخواست کو خارج کر دیا۔ جسٹس سمیر جے دَوے کی بنچ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری معاملے میں ان کے طنزیہ اور ہتک آمیز بیانات پر گجرات یونیورسٹی کے ذریعہ داخل مجرمانہ ہتک عزتی معاملے میں میٹروپولیٹن کورٹ کے ذریعہ سماعت
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:01:08
پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن (ایچ ڈبلیو اے) کی طرف سے داخل ایک عرضی پر سماعت کے بعد ہفتہ یعنی 12 اگست کو ہونے والی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے انتخاب پر اگلے حکم تک روک لگا دی۔ ڈبلیو ایف آئی کے 15 عہدوں کے لیے 30 امیدواروں نے نامزدگی داخل کیا ہے۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 10:58:08
لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو گزشتہ روز (10 اگست) لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کی معطلی کے خلاف آج اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں موجود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آج آئین کی دھجیاں اڑ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy