Wed, 09 Aug 2023 13:19:43
سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کے قتل کے 11 قصورواروں کی سزا معافی اور رہائی کے خلاف دائر مختلف مفاد عامہ کی عرضیوں پر بدھ کو یعنی آج غور کرے گا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ 2002 میں گجرات میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کے دوران پیش آیا تھا۔
View more
Wed, 09 Aug 2023 11:48:58
آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ایم پی ایل (موبائل پریمیئر لیگ) نے اپنے 350 ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اس چھوٹ کو آن لائن گیمنگ پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے سے منسوب کیا ہے۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ایم پی ایل کے شریک بانی اور سی ای او سائی سری نواسن نے 8 اگست کو ملازمین کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہاہے کہ جی ایس ٹی میں 28 فیصد اضافے سے ہم پر ٹیکس کا بوجھ 350 سے 400 فیص
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:50:51
امریکہ، چین اور ہندوستان سمیت چالیس سے زائد ممالک کے قومی سلامتی کے مشیران اور اعلیٰ حکام نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں حصہ لیا۔ روس نے اس میں شرکت نہیں کی لیکن کریملن کا کہنا تھا کہ وہ اجلاس کی کارروائی پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ چین نے اس سلسلے میں تیسرے دور کی میٹنگ کی حمایت کی۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:46:53
جرمنی روایتی طور پر ایک کرایہ داروں کی قوم ہے۔ پورے یورپ میں تقریباﹰ 70 فیصد آبادی اپنےگھروں یا اپارٹمنٹس کی مالک ہے۔ جرمنی میں تاہم یہ تعداد صرف 46 فیصد ہے اور بڑے جرمن شہروں میں تو یہ تناسب اور بھی کم ہے۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:43:36
الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی احاطے میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے میں دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی واپس لئے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ یہ حکم چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس آشوتوش سریواستو کی بنچ نے منگل کو دیا۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:30:56
امریکہ میں خطرناک گردابی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر کو دارالحکومت واشنگٹن میں تقریباً تمام سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے۔ امریکا میں طوفانی ہواؤں، موسلا دھار بارشوں اور شدید طوفان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس میں ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 23:21:22
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت 7 اگست کو بحال ہو گئی تھی، اور ایک دن بعد یعنی آج ان کو پرانا سرکاری بنگلہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Aug 2023 17:19:47
ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور اڈیشہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان
View more
Tue, 08 Aug 2023 17:15:38
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ڈیرک اوبرائن کو راجیہ سبھا کے موجودہ اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ منگل کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ڈیرک اوبرائن کو ایوان میں بدتمیزی کے لیے نامزد کیا۔ چیئرمین نے ڈیرک اوبرائن کو فوراً راجیہ سبھا چھوڑنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو بھی موجودہ مانسون سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy