Thu, 10 Aug 2023 23:42:05
کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (اپائنٹمنٹ کنڈیشنس آف سروس اینڈ ٹینور آف آفس) بل 2023 پر مرکز کا زور ہے اور جو چیف جسٹس آف انڈیا کو تقرری کے عمل سے باہر کر دے گا۔ یہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنانے کی مذموم کوشش ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 23:30:17
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ سدارمیا کو بڑی راحت ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے دونوں لیڈروں کے خلاف درج کووڈ-19 اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے واپس لے لیے ہیں۔ دراصل وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت کچھ دیگر کے خلاف 2022 میں کرناٹک ایپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 13:52:24
بینگلورو شہر کے فریز ر ٹاؤن میں واقع سرکاری حاجی سر اسماعیل سیٹھ اسکول کے لئے درکار سہولتوں کی فراہمی اور ساتھ ہی اس اسکول میں اساتدہ کی قلت کو دور کرنے کیلئے فوری قدم اٹھانے کا پلکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی اے سی سرینواس نے وعدہ کیا۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 13:39:39
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ حزب اختلاف کی جانب سے لوک سبھا میں حکومت کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی حالت میں منظور نہیں ہونی تھی اور حزب اختلاف اس حقیقت سے بخوبی واقف تھی۔ سوال یہ ہے کہ حزب اختلاف لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیوں لایا اور کیا اس کو لانا اس کی مجبوری تھی یا یہ حکومت کی جانب سے پھینکا گیا جال تھا، جس میں وہ پھنس گئی؟ دونوں کے حامی اپنے اپنے حق میں
View more
Thu, 10 Aug 2023 13:36:10
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات، سائنس اور ٹیکنالوجی اور جنگلات اور آب و ہوا کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس حوالے سے اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہم بلز قائمہ کمیٹی کو نہیں بھیجے گئے۔ ایسی صورتحال میں مجھے اس عہدے پر فائز رہنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 13:33:12
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ ارکان پارلیمنٹ کے نام بغیر رضامندی کے ایک قرارداد پر ڈالے تھے، جس کے بعد اب پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر اب عام آدمی پارٹی اور خود راگھو چڈھا کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں الزام لگایا گیا کہ راہل گاندھی کی طرح راگھو چڈھا کی رکنیت چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 12:13:20
وزراء اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کے درمیان تال میل کو برقرار رکھنے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کل اپنے رہائشی دفتر کرشنا میں سلسلہ وار اجلاس کیا تھا۔ اسی درمیان نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بینگلورو شہر کے کانگریس اراکین اسمبلی اور وزراء کے ساتھ ناشتہ پر اجلاس طلب کر کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Thu, 10 Aug 2023 12:09:05
31 جولائی کو ہریانہ کے نوح میں ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد پورے علاقہ میں خوف وہراس کی لہر پائی جارہی ہے، لوگ اپنے اوپر ہوئے ظلم اور زیادتی کی شکایتیں پولس تھانہ میں درج کرانے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔ ایک طرف شرپسندوں نے یہاں غریبوں پر ظلم ڈھایا اورمکانوں اور دکانوں سمیت ایک مسجد کوبھی نذرآتش کرتے ہوئے مسجد کے امام کو موت کے گھاٹ اُتار دیا وہیں شرپسندوں کی غندہ گردیوں کےبعد مقامی انتظامیہ نے غ
View more
Thu, 10 Aug 2023 11:30:21
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ(سی ایس آئی آر)۔4پیراڈیم،بینگلورو یونیورسٹی شعبہء جغرافیہ اور بائیو انفرمیشن کے درمیان مفاہمت نامے کے پروگرام کے تحت ایک اجلاس گنانا بھارتی کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ بینگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار(انتظامیہ) شیخ لطیف نے اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy