Sat, 12 Aug 2023 12:15:22
کرناٹک کے وجئے نگر ضلع کے ہاسٹل میں 30 سے زائد طالبات چکن کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔ یہ واقعہ ضلع کے ہوسپیٹ ٹاؤن کے میٹرک ایس ٹی گرلس ہاسٹل میں پیش آیا۔ ہاسٹل کے اندر رات کے کھانے میں چکن گوست دیا گیا تھا۔ اس کے بعد آدھی رات کو پیٹ میں درد، قئے کی علامات پیدا ہوگئیں۔طلباء کو ہوسپیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:52:00
منی پور گزشتہ تین ماہ سے نسلی تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ اس دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے اور ریاست میں ایک اور گینگ ریپ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جمعہ (11 اگست) کو ہزاروں خواتین نے منی پور کے 5 وادی اضلاع میں چورا چند پور ضلع میں ایک 37 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں میرا پبیس ساگ سے وابستہ ہزاروں خواتین شامل تھیں۔ دھرنے کا اہتمام امپ
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:47:44
ہریانہ کے نوح اور گروگرام میں تشدد کے بعد امن بحال کرنے کی کوششوں کے درمیان سدرشن نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمار کو گروگرام کی پولس کمشنر کلا رام چندرن کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک گمراہ کن پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سائبر کرائم اسٹیشن کی ٹیم نے اسے گرفتار کیا ہے۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:44:25
کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دور روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد کانگریس لیڈر کا یہ پہلا وائناڈ کا دورہ ہے۔ راہل گاندھی کے دورے کو لے کر کانگریس کارکنان کافی پرجوش ہیں۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:37:52
سپریم کورٹ نے جمعہ کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں فروری 2022 سے جیل میں بند این سی پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو آج بڑی راحت دیتے ہوئے میڈیکل گراؤنڈ پر عبوری ضمانت دے دی۔ نواب ملک گردے اور دیگر سنگین بیماریوں سے نبرد آزما رہے ہیں۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:35:20
بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعہ کو منی پور واقعہ پر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں!
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:31:32
سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ نفرت انگیز تقریر (ہیٹ اسپیچ) کے معاملوں پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے۔ ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہیٹ اسپیچ کو کوئی بھی قبول نہیں کر سکتا، اس طرح کے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:26:31
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے آج منی پور کا اپنا درد بیان کیا۔ انھوں نے اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم ملک کے قائد کے طور پر کام کریں نہ کہ ایک پارٹی کے رہنما کے طور پر، کیونکہ وہ تمام ہندوستانیوں کے نمائندے ہیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کل وزیر اعظم نے 2 گھنٹے 13 منٹ بات کی اور آخر میں دو منٹ انہوں نے منی پور پر بات کی، جبکہ م
View more
Sat, 12 Aug 2023 11:23:40
اتر پردیش کے نوئیڈا میں جمعہ کو بھارتیہ کسان یونین نے 10 فیصد پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ سمیت آبادی سے نجات کے مطالبہ کو لے کر عظیم الشان ٹریکٹر ترنگا مارچ نکالا۔ اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اور ٹریکٹر و بائک پر ترنگا لہراتے ہوئے آگے بڑھتے نظر آئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy