Mon, 14 Aug 2023 12:50:53
ملک بھر میں 15 اگست 2023 بروز منگل کو 77ویں یوم آزادی چشن منایا جائے گا۔ تقریبات کے لئے صدر مقام بینگلورو کے فیلڈ مارشل مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 12:36:18
بینگلورو شہر میں معمولی بات کو لے کر سڑکوں پر گاڑیوں کو زبردستی روک کر عوام کے ساتھ غنڈہ گردی کر کے عوام کو ڈرا دھمکا نے والے غنڈہ عناصر کو پولیس تھانوں کی غنڈہ فہرست میں شامل کرنے پولیس کمشنر بی دیانند نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 12:22:12
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ سابقہ بی جے پی حکومت پر 40فیصد کمیشن خوری کے جو الزامات ہیں جب تک ان کی جانچ مکمل نہیں ہو جاتی، اس کے دور اقتدار میں جن کنٹراکٹوں پر کام ہو ا ہے ان کے بلوں کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:35:40
مودی حکومت کی ہٹ دھری کی وجہ سے آخرکار پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی جمعہ کو ہنگامہ، بائیکاٹ اور التوا کے ماحول میں ختم ہوا۔ آخری دن بھی محض نام کا کام کاج ہوا۔ اس پورے اجلاس میں کئی بل پاس ہوئے لیکن کسی پر کوئی بحث و مباحثہ نہیں ہوا۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:32:46
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے اپنے وائناڈ دورے کے دوسرے دن ڈاکٹر امبیڈکر ڈسٹرکٹ میموریل کینسر سینٹر میں ایچ ٹی کنکشن کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:30:50
سوشل میڈیا پر کمیشن سے متعلق مبینہ لیٹر وائرل ہونے کے بعد کانگریس لیڈروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایف آئی آر بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت کے کہنے پر رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:24:45
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ امسال زیادہ تر انکاونٹر ایل او سی پر ہوئے ہیں جس دوران بڑی تعداد میں ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:19:55
منی پور میں نسلی تشدد کی صورتحال کو 100 سے زیادہ دن ہو چکے ہیں اور معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں کوئی بڑا واقعہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ جھڑپوں کے مرکز میں کوکی اکثریتی ضلع چوراچاند پور اور میتئی کے غلبہ والے بشنو پور ضلع کے درمیان کا علاقہ ہے جہاں اکثر فائرنگ اور بم حملے معمول بن چکے ہیں۔
View more
Sun, 13 Aug 2023 20:16:09
کانگریس نے اتوار کو صحت کے شعبے سے متعلق مختلف مسائل بشمول آیوشمان بھارت پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) پر سی اے جی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا صحت کا نظام بیمار بنا دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy