Mon, 14 Aug 2023 23:00:34
سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے سانحے میں عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 17 سال سے جیل میں قید تینوں قصوروارووں کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے قتل کا معاملہ نہیں ہے یہ واقعہ بہت سنگین ہے۔ اس لیے ہم اس معاملہ میں اس مرحلے پر ضما
View more
Mon, 14 Aug 2023 22:57:33
این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کے روز اس بات کو دہرایا کہ ان کی پارٹی کا بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، کیونکہ یہ این سی پی کی قومی پالیسی کے موافق نہیں ہے۔ 83 سالہ این سی پی چیف نے واضح کر دیا کہ ان کے گروپ سے کوئی بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گا، اس سے اس سلسلے میں سبھی قیاس آرائیاں خارج ہو گئی ہیں۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 22:51:14
بہار میں کوسی ندی کے ڈوبنے والے علاقوں میں ہوئی موسلادھار بارش کے سبب کوسی کی آبی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے کوسی کے آس پاس والے علاقوں میں سیلاب کی حالت بگڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 22:45:52
سپریم کورٹ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی وی چینلز کے مضبوط سیلف ریگولیشن کے لیے وہ جلد ہی نئی گائیڈلائنس جاری کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ جب تک اصولوں کو سخت نہیں کیا جائے گا، تب تک ٹی وی چینلز انھیں ماننے کے لیے مجبور نہیں ہوں گے۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 22:41:33
اِسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق چندریان-3 اب اپنی منزل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔ چندریان-3 نے ایک جھٹکے کے ساتھ چاند کے چوتھے مدار میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو چندریان-3 نے چاند کے تین مدار کا چکر مکمل کر لیا اور اس میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی۔ آگے کا مرحلہ کچھ مشکل ہے، لیکن اِسرو کے سائنسدانوں کو پوری امید ہے کہ اس مرتبہ چندریان
View more
Mon, 14 Aug 2023 21:46:06
مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کی تنظیم کے خط کے سہارے 50 فیصد کمیشن سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت دیگر لیڈروں پر معاملہ درج کیے جانے کے معاملے میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کیے جانے سے سچائی چھپ نہیں جائے گی۔
View more
Mon, 14 Aug 2023 21:34:15
ایک دو ماہ کی بچی کے گلے میں جینس پینٹ کا بٹن پھنس جانے سے بچی کی جان خطرہ میں پڑگئی تھی، مگر سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کافی کوشش کے بعد بٹن کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے.
View more
Mon, 14 Aug 2023 20:59:28
تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک سیاح لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت منی کانتا (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرا نوجوان کسی طرح بچ کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی شناخت 22 سالہ پرشورام کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پرشورام کو مرڈیشور کے نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال اسپتال شفٹ کیا گیا ہے
View more
Mon, 14 Aug 2023 18:52:05
اندرون ہند کے مختلف شہروں میں قائم بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط فورم نے بیرون ہند بالخصوص گلف کے مختلف شہروں میں قائم بھٹکل کی دس مختلف جماعتوں اورکینرا مسلم خلیج کونسل کے مندوبین کے ساتھ اتوار کو بینگلور کے ایک ریسارٹ میں یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بھٹکل اور اطراف کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی گئی اور کئی ایک تجاویز کو منظوری دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy