Thu, 17 Aug 2023 10:43:27
آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی این ڈی اے کو سخت مقابلہ دینے کیلئے26/اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنے اتحاد کو I.N.D.I.A. کا نام دیا ہے-
View more
Thu, 17 Aug 2023 10:36:31
کانگریس نے بدھ کو کہا کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف اکاؤنٹس (سی اے جی) کی رپورٹ میں بے نقاب اہم سرکاری پروجیکٹوں میں گھپلوں نے ملک کو بہت بڑا اقتصادی نقصان پہنچایا ہے اور اس کی ساکھ پر بھی سوال اٹھائے ہیں - اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے -
View more
Thu, 17 Aug 2023 10:16:31
عدالت عظمیٰ نے 16اگست کو ایک ہینڈبک ریلیز کیا ہے جس میں ایسے الفاظ کا ذکر ہے جو جنسی قدامت پسندی کو قائم رکھتے ہیں - قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جنسی قدامت پسندی والے الفاظ کا عدالت میں استعمال کرنے سے پرہیز کیے جانے کی تلقین کی گئی ہے- ایسے الفاظ میں افیئر(معاشقہ)، ہاؤس وائف (خاتون خانہ)، پراسٹی ٹیوٹ(طوائف)اور ایو ٹیزنگ(چھیڑخانی)وغیرہ شامل ہیں۔
View more
Wed, 16 Aug 2023 22:23:33
یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگے کو الٹا لہرانے کے الزام میں آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کلیتا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Wed, 16 Aug 2023 22:15:38
ممبئی میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں یہاں باندرہ ٹرمینس اسٹیشن پر ایک ہندو لڑکی سے بات کرنے پر ایک مسلم نوجوان کو نام نہاد 'اخلاقی پولیس' کے ہجوم نے پیٹاہے۔
View more
Wed, 16 Aug 2023 22:08:46
جئے پور-ممبئی ایکسپریس واقعہ: آر پی ایف کانسٹیبل نے برقع پوش خاتون سے لگوایا تھا ’جئے ماتا دی‘ کا نعرہ، جانچ میں انکشاف
View more
Wed, 16 Aug 2023 22:02:14
اتر پردیش کے متھرا واقع شری کرشن جنم بھومی کے پاس ریلوے کی زمین پر چل رہی بلڈوزر کارروائی پر روک لگ گئی ہے۔ یہ روک سپریم کورٹ نے لگائی ہے اور روک لگنے تک درجنوں گھر منہدم ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 16 Aug 2023 21:49:56
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے 15 اگست کو اپنی ایک تقریر کے دوران کہا کہ لائن میں کھڑے ہر ایک شخص تک انصاف پہنچنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی ملک میں عدالت کے بنیادی ڈھانچے میں وسیع تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے اپنے خطاب میں منمانے ڈھنگ سے ہو رہی گرفتاریوں اور ملکیتوں کو منہدم کیے جانے کا تذکرہ بھی کیا۔
View more
Wed, 16 Aug 2023 21:44:53
میری فیملی کو پیسہ نہیں چاہیے۔ وہ صرف یہی چاہتے ہیں کہ میں گاؤں واپس لوٹ جاؤں۔ یہ بیان ہے بہار کے ایک مہاجر مزدور عمران علی کا جو 31 جولائی کو پیش آئے تشدد کے بعد خوف کے مارے گروگرام سے ہجرت کر گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy