Sat, 19 Aug 2023 17:25:17
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کیرالہ نے 'مارکیٹ کی مؤثر مداخلت' کے ساتھ افراط زر (مہنگائی) پر قابو پایا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیرالہ میں قومی اوسط سے کم ہے۔ پینارائی وجین نے اس دوران مرکز پر بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول میں لانے میں ناکام ہونے کا الزام بھی عائد
View more
Sat, 19 Aug 2023 16:22:39
شہر کے اے پی ایم سی دفتر کے قریب سڑک عبور کرنے والے ایک راہ گیر کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور راہگیر دونوں کی موت واقع ہو گئی
View more
Sat, 19 Aug 2023 12:34:14
تعلقہ کےاُدیاور بولجے قصبہ میں جمعرات کی دوپہر ایک گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں گھر میں گھس کر چور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 12:10:44
کرناٹک کے بیلگاو ی ضلع کے نیپانی تعلقہ میں فوج میں بھرتی کے امتحان میں بار بار ناکامی سے دلبرداشتہ 24سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ نوجوان کی شناخت اپاسو شیواجی پانڈے ساکن ہنچنال موضع نپالی تعلقہ بیلگاوی کی حیثیت سے کی گئی۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 12:04:47
مرکزی وزیر ریلویز‘ کمیونیکیشنس‘ الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی اشوینی ویشنو کے ہاتھوں بینگلورو میں ملک کے پہلے 3D پرنٹیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسے روبوٹک پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 11:13:04
لوک سبھا انتخابات سے پہلے کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان انتخابات کو لوک سبھا انتخابات کے لئے سیمی فائنل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں مدھیہ پردیش بھی شامل ہے جہاں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ جمعرات کو ایم پی کے لیے اپنے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے، بی جے پی نے انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بگل بجا دیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے مدھیہ پردیش جیتنے کے
View more
Sat, 19 Aug 2023 00:01:40
چارہ گھوٹالہ معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد کو دی گئی ضمانت کو رد کرنے کی سی بی آئی کی عرضی پر سپریم کورٹ جلد سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر آئندہ جمعہ یعنی 25 اگست کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔ مرکزی جانچ ایجسی (سی بی آئی) نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے معاملے کا تذکرہ کیا اور ضمانت رد کرنے
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:56:20
کرناٹک میں کانگریس حکومت کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کو ختم کیے جانے کی بی جے پی نے سخت مخالفت کی ہے، جس پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ این ای پی ان کا (بی جے پی کا) سیاسی ایجنڈا تھا۔ اسے تو ان کی حکومت والی ریاستوں میں بھی نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:48:20
اتر پردیش کے لکھیم پور میں جمعہ کو گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے چھت گر گئی۔ اس حادثہ میں ماں-بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری کے تھانہ پسگنوا کے ایک قصبے میں چائے بناتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy