Sun, 20 Aug 2023 13:46:51
نیو چترا ٹاکیز کے قریب رہنے والے اشرف الدین نامی ایک شخص کو ایک کمرے میں غیر قانونی طور پر گیس سلینڈرس ذخیرہ کرکے رکھنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 20 Aug 2023 13:40:23
آج صبح کی اولین ساعتوں میں کنور کے پاس بائک اور منی ٹرک کے بیچ پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں نے اپنی جان گنوائی۔
View more
Sun, 20 Aug 2023 13:35:47
ہیبری پنچایت کے حدود میں جکنامکّی کے قریب ایک موٹر بائک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دو کاروں کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Sun, 20 Aug 2023 09:54:56
سٹی کرائم برانچ یونٹ کے اے سی پی ہیگڈے کی ٹیم نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش اور مطلوبہ ملزم کو بینگلورو سے نشہ آور ایم ڈی ایم اے خریدنے اور اسے اپنی کار میں منگلورو اور کیرالہ لے جا کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 20:07:26
شہر کے بی ای ٹی میں واقع کمپوزٹ پی یو و ڈگری کالج میں این این ایس یونٹس ، لایف لائن فاونڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے یوم آزادی کے پیش نظر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بی ای ٹی کے چیر مین اور ریاست کے سابق وزیر جناب آر روشن بیگ نے کیا۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 18:17:13
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز اڑان اسکیم سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا چپل پہن کر فضائی سفر کرنے کا وعدہ بھی دوسرے وعدوں کی طرح ہوا میں اڑ گیا ہے، کیونکہ یہ اسکیم 93 فیصد روٹس پر کام نہیں کرتی۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 18:13:15
گوا پولیس نے چرچ کے سامنے ایک ڈھانچہ کے اوپر دیوی کی مورتی رکھنے کے الزام میں 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو جنوبی گوا کے سانکولے میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں مورتی پکڑے ہوئے لوگ لوگوں سے آنے اور دیوی کا آشیرواد لینے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 17:57:46
منی پور میں تشدد کی آگ اب ناگا طبقہ کے قلعہ اخرل تک پہنچ گئی ہے۔ مشتبہ باغیوں نے جمعہ (18 اگست) کو تھوئی گاؤں میں تین لوگوں کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس کے خلاف منی پور میں کوکی-زو طبقہ کے اثر والے علاقوں، خصوصاً کانگپوکپی ضلع میں زبردست احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس ضلع میں سینکڑوں خواتین کل دوپہر سے ہی قومی شاہراہ-2 پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں جس سے ٹریفک نظام رخنہ انداز ہوا ہے۔
View more
Sat, 19 Aug 2023 17:52:06
ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش سے تباہی کا عالم پیدا ہو گیا ہے۔ ریاست میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے سبب گزشتہ چار دنوں میں ہی 74 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں افراد کا ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کو بارش کے سبب تقریباً 7700 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ شملہ پر لگاتار لینڈ سلائیڈ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کئی اضلاع موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ سے بری طرح متاثر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy