Tue, 22 Aug 2023 13:04:13
لیبیا کے ترپولی میں پھنسے 17 ہندوستانی نوجوان 20 اگست کو ہندوستان لوٹے اور وہ پیر کے روز یعنی 21 اگست کو اپنے والدین سے ملے۔ یہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا اور ملاقات کے وقت سبھی کی آنکھیں نم نظر آ رہی تھیں۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 12:55:15
دہلی وقف بورڈ کے اماموں اور موذنین کو پچھلے 16 مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس کیلئے وہ کئی مرتبہ وقف کے دفتر کے باہر اپنی جائز تنخواہوں کو لے کر احتجاج بھی کر چکے ہیں، حالانکہ اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ امام اور موذن قرض کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں لیکن اپنے آپ کو کٹر ایماندار پارٹی کہنے والی عام آدمی پارٹی (عآپ) اماموں کو تنخواہ دینے کا مسئلہ حل نہیں کر پائی ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 12:52:14
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی جے پی لیڈران پر پولیس لاٹھی چارج کا معاملہ اب دہلی پہنچ گیا ہے۔ لاٹھی چارج کو لے کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر سنگھ اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) راجیو مشرا کو طلب کیا ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 12:46:45
منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے سے منی پور کابینہ کے ذریعہ سفارش کی گئی تھی کہ 21 اگست سے اسمبلی اجلاس بلایا جائے، لیکن اس کے باوجود پیر کے روز ایوان کی میٹنگ نہیں ہوئی۔ یعنی منی پور اسمبلی اجلاس پر تذبذب والی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق راج بھون کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تذبذب والی حالت بن گئی ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 12:37:03
جسٹس گیتا متل کی سربراہی والی کمیٹی نے منی پور تشدد سے متعلق سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں پیش کی ہیں۔ دراصل دو ہفتے قبل 7 اگست کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے 3 ججوں کی ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت دی تھی۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 12:15:40
نئی تعلیمی پالیسی 2021 کو عملی جامہ پہنانے میں بہت ساری ریاستیں ابھی تک ناکام ثابت ہوئی ہیں اور کئی غیر بی جے پی ریاستوں نے نافذ کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 11:59:49
آئی این ڈی آئی اے میں شامل رہنے کی وجہ سے سیاسی دباؤ میں آکر تمل ناڈو کو اگر کاویری کاپانی چھوڑ دیاگیا توآنے والے دنوں میں ہماری ریاست کے کسانوں کو ہی نہیں بلکہ بنگلور کے عوا م کو پینے کے پانی کی قلت کاسامناکرناپڑسکتاہے۔یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت وکسان بہبود شوبھاکرندلاجے نے کہی۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 11:52:17
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ حال ہی میں ہماری پارٹی کے کچھ لوگ ایجنسیوں کی تحقیقات کے خوف سے این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے رہنما انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کی نظر میں تھے اور وہ تحقیقات کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 11:38:17
سیلاب اور دیگر وجوہات سے فصل کی بربادی نے کئی ریاستوں کے کسانوں کو بے حال کر دیا ہے۔ ایسے میں چنڈی گڑھ میں کسانوں کی ایک تحریک 22 اگست کو شروع ہونے والی ہے جس میں حکومت سے برباد فصل کیلئے معاوضہ سمیت کچھ دیگر مطالبات بھی رکھے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy