Wed, 23 Aug 2023 12:19:19
کیرالہ میں وقتاً فوقتاً پیش آنے والے ٹرینوں پر پتھر بازی کی وارداتوں پر روک لگانے کے لئے کیرالہ کے ریاستی پولیس چیف ڈاکٹر شیخ درویش صاحب نے تمام ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے ضروری اقدامات کریں ۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 12:14:12
شہر کی مدر ٹیریسا کالونی میں چوری کی ایک ایسی واردات پیش آئی ہے جس میں گھر کی پچھلی کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر اندر داخل ہونے کے بعد چور گھریلو سامان اور زیورات اڑا لے گئے جس مجموعی مالیت کا اندازہ 5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 12:08:15
خود کشی کا ارادہ کرنے والا ویڈیو کلپ عام کرنے کے بعد زہر کھانے والے ایک شخص کو علاج کے لئَے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 12:02:48
برکے پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے شہر کے سائبین کامپلیکس کی تین دکانوں پر چھاپہ مارتے ہوئے اِن دکانوں سے 2,70,000 روپے مالیت کے ای - سگریٹ ضبط کیے اور چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:58:12
کاوور پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنے گھر کی طرف جا رہے ایک شخص پر ایم وی شیٹی کالج کے قریب تلوار سے حملہ کرنے والے تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا جن کی شناخت چرن راج عرف چرن (23 سال) ، سومنت برمن (24 سال) اور اویناش (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:53:38
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جی 20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں 8 سے 10 ستمبر تک عام تعطیل کا اعلان کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ تمام اسکول، سرکاری دفاتر بشمول ایم سی ڈی دفاتر ان تاریخوں کو بند رہیں گے۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:49:43
لکشدیپ سے این سی پی رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے قتل کی کوشش والے کیس میں قصور اور سزا کو معطل کرنے کے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہی محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت بحال ہوئی تھی، لیکن اب ان کے لیے ایک بار پھر مشکلیں پیدا ہو گئی ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے محمد فیضل کو عبوری راحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نئے سرے سے س
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:44:47
شمال مشرقی ریاست منی پور میں فی الحال تشدد کے واقعات تھم گئے ہیں۔ اس کے باوجود تین مہینے بعد بھی وہاں حالات معمول پر نہیں آ پا رہے ہیں۔ اُدھر امپھال-دیماپور قومی شاہراہ (این ایچ 2) پر ناقہ بندی منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہی، جبکہ سیکورٹی فورسز نے امپھال-جریبام قومی شاہراہ (این ایچ 37) پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو سہولت آمیز بنانے کے لیے سیکورٹی کور فراہم کیا ہے۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:40:44
منی پور میں تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل جو نسلی تشدد شروع ہوا تھا، وہ ابھی کچھ تھما ہوا ضرور ہے، لیکن ریاستی عوام اب بھی خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ریاست میں مشکل حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاستی کابینہ کے ذریعہ سفارش کے باوجود گورنر انوسوئیا اوئیکے نے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اس درمیان منی پور تشدد کو لے کر سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy