Thu, 24 Aug 2023 21:38:21
ای ڈی نے بدھ کے روز چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے سیاسی مشیر ونود ورما کی رائے پور میں واقع رہائش پر چھاپہ ماری کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی آشیش ورما اور منیش بانچھور کی بھیلائی میں واقع رہائش پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔ مرکزی ایجنسی کی اس کارروائی کے خلاف کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 21:33:57
گجرات ہائی کورٹ نے 27 ساسل پرانے ڈرگ پلانٹنگ معاملہ میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق عہدیدار سنجیو بھٹ کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کی عرضی جمعرات کو منسوخ کر دی۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 21:30:43
سپریم کورٹ نے جمعرات کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے سابق چیف سکریٹری جتیندر نارائن کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کو چیلنج دینے والی درخواست کو خارج کردیا۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 21:27:12
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے ایک جج کو معطل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ یہ حکم اس لیے جاری ہوا کیونکہ اس جج نے گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس جج کا نام جیہ کمار ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جج کی معطلی کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹو ہے۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 19:51:30
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا دورہ کیا اور چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے سرکاری ذرائع نے بتایا ” سدارامیا نے سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر سومناتھ کو گلدستہ اور پگڑی پیش کی۔”
View more
Thu, 24 Aug 2023 19:45:00
ادیاور بولجے میں چند دن پہلے انیتا ڈی سلوا کے گھر کا دروازہ توڑ کر چوری کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس معاملے کے ملزم پرجاول فرنانڈیز (23 سال) کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 19:38:33
دکشن کنڑا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی آر ریشانتھ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پتور کے ویمنس پولیس اسٹیشن کے پیچھے ایک نوجوان نے لڑکی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا ۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 17:11:10
ہندوستانی خلائی مشن کے تحت چاند پر مشین اتارنے کا چندریان ابھیان کا تیسرا مرحلہ جو مکمل ہوا ہے اس کے منصوبے پر کام کرنے والی اسرو کی ٹیم میں شمالی کینرا سے تعلق سے رکھنے والے بھی دو افراد موجود ہونے کی بات معلوم ہوئی ہے ۔
View more
Thu, 24 Aug 2023 13:12:38
ریاست کرناٹک میں محکمہ خوراک اور سول سپلائیز نے مخط غربت سے نیچے نہ ہونے کے باوجو د بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے کارڈ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی طور پر مضبوط ہونے کے بعد بھی بی پی ایل خدمات حاصل کرنے والے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے سے لاکھوں بی پی ایل کارڈز پہلے ہی حذف ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy