Sun, 03 Sep 2023 12:19:14
ونئے شریواستو قتل معاملے میں مرکزی وزیر کوشل کشور کے بیٹے وکاس کشور پر آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وکاس کشور کی لائسنسی پستول سے اس کے دوستوں نے ونئے شریواستو کا قتل کیا تھا۔ اسی لیے وکاس پر لائسنسی اسلحہ کو رکھنے میں لاپروائی اور غلط استعمال کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 12:16:58
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس آئندہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے جو کہ 22 ستمبر تک چلے گا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ طلب کیے گئے اس خصوصی اجلاس کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں نے حیرانی کے ساتھ ساتھ ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس خصوصی اجلاس میں نہ تو وقفہ سوالات ہوگا، نہ وقفہ صفر ہوگا اور نہ ہی پرائیویٹ بل پر کوئی بحث ہوگی۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 12:14:00
مرکز کی مودی حکومت نے ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے ملک کے سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں مجموعی طور پر 8 لوگ شامل کیے گئے ہیں۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 12:09:08
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اڈانی گروپ کے اسٹاک ہیر پھیر سے متعلق الزامات کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ چھتیس گڑھ کی قیادت والی کانگریس حکومت کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی اڈانی پر جانچ کا حکم نہیں دے سکتے، کیونکہ اگر ایسا ہوا اور سچائی سامنے آ گئی تو نقص
View more
Sun, 03 Sep 2023 11:48:52
ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 11:31:50
مرکز کی مودی حکومت ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے راستہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ اس تعلق سے آج ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی شامل ہیں، لیکن نوٹیفکیشن جاری ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انھوں نے اس کمیٹی سے کنارہ ہونے کی بات کہی ہے۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 10:51:36
بھٹکل سے کاروار جانے کے دوران سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کاروار سے قریب 20 کلومیٹر دور تلور نیشنل ہائی وے پر سنیچر دیر رات قریب 11:30 بجے پیش آیا۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 13:57:50
مشترکہ سیکورٹی فورسز نے منی پور کے امپھال ویسٹ، کانگ پوکپی اور تھوبل اضلاع سے پانچ ہتھیار، چھ مختلف قسم کا گولہ بارود اور سات طاقتور بم برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 02 Sep 2023 13:53:22
مہاراشٹر کے جالنا ضلع میں مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر جاری احتجاج جمعہ کو پرتشدد ہو گیا جس میں پولیس افسران سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ضلع کی امباڈ تحصیل میں دھولے-سولاپور روڈ پر بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy