Tue, 05 Sep 2023 12:04:23
مہاراشٹر کے جالنہ میں تشدد کا معاملہ دھیرے دھیرے طول پکڑتا جا رہا ہے۔ تشدد کو لے کر پولیس کی طرف سے ابھی تک 350 سے زیادہ لوگوں پر کیس درج کیا جا چکا ہے۔ حکومت نے جالنہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تشار دوشی کو چھٹی پر بھیج دیا ہے اور ان کی جگہ شیلیش بلکواڑے کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ پیر کے روز اس پورے معاملے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پریس کانفرنس کر پورے واقعہ سے متعلق جانکاری دی۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:00:10
ایشیا کپ میں ہندوستان نے نیپال کو بارش زدہ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دیدی ۔ نیپال کے خلاف بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ میں ٹیم ہندوستان کو 145 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تھا۔ جواب میں ہندوستان نے 21 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 147 رنز بنا کر فتح حاصل کرلی ۔۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل کریز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ دونوں کے درمیان سینچری شراکت داری رہی ۔ روہت نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 49 ویں نصف سنچری مکمل
View more
Tue, 05 Sep 2023 11:51:03
کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخاب اور اس سے پہلے کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں 4 ستمبر کو کانگریس نے اپنی انتخابی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں 16 لیڈروں کا نام شامل ہے۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 11:43:30
ملک کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش، مغربی بنگال، کیرالہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ شامل ہیں جہاں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ تریپورہ میں دو سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
View more
Mon, 04 Sep 2023 12:58:37
منگلورو کے سورتکل میں ایک نوجوان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والی ٹولی کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جن کی شناخت پرشانت (28 سال)، دھن راج (23 سال) اور یجنیش (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ تمام ملزمین کلاورو نامی علاقے کے رہنے والے ہیں ۔
View more
Mon, 04 Sep 2023 12:51:47
منگلورو کے سومیشور ساحل پر دیر رات گئے سیر کرنے والی پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ایک نوجوان ڈاکٹر کی سمندر میں غرقابی کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 13:46:25
بنٹوال کے ساجیپا مونور علاقے میں چوروں نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی اور 5.36 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 13:37:17
اڈپی کی ملپے بندرگاہ سے 2 ناٹیکل میل دور سمندر میں مچھلی کا شکار کرتے وقت حادثاتی طور پر پانی میں گرنے سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sun, 03 Sep 2023 12:54:10
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ہفتہ کو کہا کہ وہ کرناٹک میں خواتین کے لئے مفت سفری اسکیم پر وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی کی حمایت کریں گے۔ اس پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ ان کی یہ یقین دہانی 11 ستمبر کو شہر میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ تنظیموں کی طرف سے پلان پر عمل آوری کے خلاف احتجاج کرنے والے بند کے بعد سامنے آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy