Wed, 06 Sep 2023 18:21:49
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل (لداخ ہل کونسل) کے انتخابات کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ ایک عرضی پر دیا جس میں انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو 'ہَل' انتخابی نشان سے انکار کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لداخ ہل کونسل کے انتخابات 10 ستمبر کو ہونے تھے، اس کا نوٹیفکیشن 5 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 18:05:01
بھٹکل سے گوا پہنچنے تک نیشنل ہائی وے پر جانوروں کی حکمرانی نظر آتی ہے جو ہائی وے پر آوارہ گردی کرتے رہتے ہیں، لیکن ان جانوروں کی آوارہ گردی سے آئے دن سڑک حادثات رونما ہورہے ہیں۔ اگر آپ موٹر بائک پر سوار ہوں اور اچانک آپ کے سامنے جانور آجائے تو ظاہر بات ہے آپ اُس سے بچنے کی کوشش کریں گے، لیکن اسی کوشش میں اکثر لوگ اپنی سواری پر سے توازن کھوبیٹھتے ہیں اورکانکریٹ سے بنے ہائی وے پر گرتے ہی اسپ
View more
Wed, 06 Sep 2023 14:17:24
صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) نے منی پور حکومت کی طرف سے اپنے ارکان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ای جی آئی کی عرضی میں سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ اس کے ارکان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے آج ہی اس معاملہ پر سماعت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 14:14:41
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے منی پور کی وادی امپھال کے پانچوں اضلاع میں کرفیو نافذ ہونے کے بعد ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست میں چار ماہ گزرنے کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ جاری ہے لیکن بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کی نظر میں حالات ’معمول‘ ہیں!
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:42:36
مظفر نگر کے ایک اسکول میں مسلم بچے کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ بدھ 6 ستمبر 2023 یعنی آج اس سماعت کرے گی۔ مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:37:34
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ اس پارلیمانی اجلاس میں کانگریس اراکین پارلیمنٹ ’مودی چالیسہ‘ کے لیے نہیں بیٹھیں گے، بلکہ عوامی ایشوز پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:26:25
دکشن کنڑا ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کی طرف سے شہر کے ٹاون ہال میں منعقدہ تہنیتی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع جنوبی کینرا کے دورے پر آئے ہوئے محکمہ ہاوسنگ، اقلیتی فلاح اور وقف کے وزیر ضمیر احمد خان، وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن رحیم خان اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے مسلمانوں کو تیقن دیا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے مطالبات پورے کرنے کی پابند
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:19:58
دکشن کنڑا کے دورے پر آئے ہوئے محکمہ ہاوسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے اقلیتی لڑکوں کے پوسٹ میٹرک ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا اور معائنے کے دوران وہاں پر پائی گئی بدنظمی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تعلقہ ایکسٹینشن آفیسر منجو ناتھ کو موقع پر ہی معطل کرنے کا حکم دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy