ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    این سی پی کے شرد پوار دھڑے کا الیکشن کمیشن کو جواب، ’پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں!‘

    این سی پی کے شرد پوار دھڑے کا الیکشن کمیشن کو جواب، ’پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں!‘

    Sat, 09 Sep 2023 11:44:34 
    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار دھڑے نے نام، نشان اور کنٹرول کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔
    گھوسی ضمنی انتخاب: سماجوادی پارٹی جیت کی طرف گامزن، اکھلیش یادو نے کہا- ’ناکام امیدوار کی ہار‘

    گھوسی ضمنی انتخاب: سماجوادی پارٹی جیت کی طرف گامزن، اکھلیش یادو نے کہا- ’ناکام امیدوار کی ہار‘

    Sat, 09 Sep 2023 11:42:42 
    اتر پردیش کے مؤ ضلع کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار سدھاکر سنگھ بڑی جیت کی طرف گامزن ہیں۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک وہ بی جے پی امیدوار دارا سنگھ چوہان پر 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے تھے۔
    ’آئین میں ملک کا نام انڈیا اور بھارت دونوں ہیں، پھر جھگڑا کیوں‘، ملکارجن کھرگے کا بی جے پی پر حملہ

    ’آئین میں ملک کا نام انڈیا اور بھارت دونوں ہیں، پھر جھگڑا کیوں‘، ملکارجن کھرگے کا بی جے پی پر حملہ

    Sat, 09 Sep 2023 11:39:27 
    انڈیا اور بھارت کو لے کر تنازعہ جاری ہے اور اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چھتیس گڑھ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پھر سے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کھڑگے نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’کانگریس ہندوستان کو جوڑنے میں لگی ہے اور بی جے پی اسے توڑنے میں۔ آئین میں ملک کا نام انڈیا اور بھارت دونوں ہے، لیکن بی جے پی اس معاملے میں تنازعہ کھڑا کر رہی ہے۔‘‘
    جی-20 اجلاس: دہلی میں دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار

    جی-20 اجلاس: دہلی میں دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والا شخص گرفتار

    Sat, 09 Sep 2023 11:37:27 
    جی-20 اجلاس کو لے کر سوشل میڈیا پر دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والے ملزم کو جمعہ کے روز شمالی دہلی سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک آٹو رکشہ بندوق اور دھماکہ خیز مادہ لے کر پرگتی میدان کی طرف جا رہا ہے۔ پرگتی میدان علاقہ نئی دہلی ضلع کے تحت آتا ہے، جسے جی-20 اجلاس کے لیے کنٹرل ایریا 1 میں رکھا گیا ہے اور علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی
    اب دھنگر ریزرویشن معاملے پر مشکل میں شندے حکومت، ریاستی وزیر پر پھینکا گیا ہلدی پاؤڈر

    اب دھنگر ریزرویشن معاملے پر مشکل میں شندے حکومت، ریاستی وزیر پر پھینکا گیا ہلدی پاؤڈر

    Sat, 09 Sep 2023 11:35:06 
    مراٹھا ریزرویشن معاملے سے پریشان مہاراشٹر حکومت پر جمعہ کے روز دھنگر طبقہ نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے شندے حکومت کے ایک وزیر پر ہلدی پاؤڈر پھینک دیا۔ جمعہ کے روز سولاپور کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں دو افراد نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریونیو کے وزیر رادھا کرشن ویکے پاٹل پر ہلدی پاؤڈر ڈال دیا۔ اس واقعہ کے دوران ان کے ساتھی اور سیکورٹی اہلکار بھی زد میں آ گئے۔
    آزادی سے پہلے بھی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس ہوئی تھی: کانگریس

    آزادی سے پہلے بھی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس ہوئی تھی: کانگریس

    Sat, 09 Sep 2023 11:26:46 
      کانگریس نے جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے ہی دہلی میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ’’نئی دہلی میں پہلا بین الاقوامی اجلاس ہماری آزادی سے قبل، 1947 میں 23 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان کیا گیا تھا۔ اسے ایشیائی ریلیشن کانفرنس کے طور پر جانا
    سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو گرفتار، بدعنوانی معاملہ میں آندھرا پردیش سی آئی ڈی کی کارروائی

    سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو گرفتار، بدعنوانی معاملہ میں آندھرا پردیش سی آئی ڈی کی کارروائی

    Sat, 09 Sep 2023 11:21:55 
    آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کو ریاست کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گرفتار کر لیا۔ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو آج یعنی ہفتہ کی صبح بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں طبی معائنے کے لیے نندیال اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد کیمپ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ انہیں بعد میں عدالت میں پیش ک
    بھٹکل سڑک حادثے میں دو شدید زخمی؛ اُڈپی اسپتال منتقل

    بھٹکل سڑک حادثے میں دو شدید زخمی؛ اُڈپی اسپتال منتقل

    Fri, 08 Sep 2023 19:46:55 
    بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو بھٹکل کے پرائیویٹ اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد اُڈپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات دیر شب قریب 9:45  بجے  پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت ابوبکر مسجد کے قریب، جامعہ آباد روڈ کے رہائشی محمد رفیق  (65) اور ان کی اہلیہ فیروزہ   محمد رفیق (57) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
    منگلورو یونیورسٹی وائس چانسلر کا ایم ایل اے پر الزام - گنیش اتسوا فنڈ کے لئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ

    منگلورو یونیورسٹی وائس چانسلر کا ایم ایل اے پر الزام - گنیش اتسوا فنڈ کے لئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ

    Thu, 07 Sep 2023 18:53:54 
    منگلورو یونیورسٹی کے ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر جئے رج امین نے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیجتے ہوئے شکایت کی ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے ڈی ویدویاس کامت اور دیگر 9 افراد یونیورسٹی کے احاطے میں گنیش اتسوا منانے کے لئے 2 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال کرنے کے لئے ان پر دباو بنا رہے ہیں ۔