Sun, 10 Sep 2023 13:47:28
دہلی-این سی آر میں دو دنوں سے مسلسل بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ہفتہ سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ اتوار کی صبح بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور شام ہوتے ہی بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ ہفتہ سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دہلی-این سی آر کے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ضرور ملی ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 13:44:14
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ جنتا دل (سیکولر) کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم ہونے کے بارے میں ان کا بیان اگلی لوک سبھا انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں کے اتحاد کی خبروں سے درست ثابت ہوا ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 12:56:00
مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملتوی ہوتے آرہے گرام پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں کرناٹک پنچایت راج سیما نرینا کمیشن نے ریاست کے 31 اضلاع کے ضلع پنچایت اراکین کی تعداد اور حلقوں کے حدود کو مقرر کر نے کے شائع کیا ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 12:24:42
میونسپل الیکشن کے ڈھائی سال بعد صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے عمل کو ہری جھنڈی مل گئی ہے اور یہاں کے میونسپل کو نسلروں کا انتظار بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بیدر گویند ریڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کو الیکشن آفیسر مقرر کیا ہے ۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 12:11:13
سنیچر کو مراکش نے اپنی حالیہ تاریخ کے مہلک ترین زلزلے کا سامنا کیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے ۔ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئیں ۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 12:07:08
امریکہ، سعودی عرب، ہندوستان اور دیگر ممالک ایک ممکنہ انفرااسٹرکچر کے معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، جس سے خلیجی ممالک اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت تبدیل ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں تینوں لیڈران نے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بات چیت سے واقف امریکی حکام کے مطابق یہ ممکنہ منصوبہ مشرق وسطی کے ممالک کو ریلوے اور ہندوستان کو بندرگاہ کے ذریعے منسلک کر سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات
View more
Sun, 10 Sep 2023 11:58:29
کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی ایک ہفتہ کے یورپ کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کی رات وہ پیرس کی سائنسز پو یونیورسٹی پہنچے۔ جہاں انہوں نے’’ ۹۰؍ منٹس وِد راہل گاندھی ‘‘پروگرام میں حصہ لیا۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 11:52:52
ریاست کرناٹک میں گزشتہ ماہ اگست میں 6,921.18 کروڑ روپئے گوڈ اینڈ سرویس (جی ایس ٹی) کے طور پر جمع کئے گئے ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے اس سال جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اگست کے ماہ میں 729 کروڑ روپئے افزود جی ایس ٹی ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2023 11:35:52
شیولّی گاوں کے ودیا رتنا نگر میں واقع گھر میں ملازمت کرنے والی ایک جوڑی نے زیورات، نقدی اور زمین کے دستاویزات پر ہاتھ صاف کردیا جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ 29 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy