Mon, 11 Sep 2023 18:41:51
حکومت تمل ناڈو 15 ستمبر کو تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی انّا کے یوم پیدائش کے موقع پر عمر قید کے قیدیوں کو رحم کی بنیاد پر رہا کرتی ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ دیگر قیدیوں کی طرح مسلم قیدیوں کو بھی بغیر کسی امتیاز کے رہا کرے اور اس سے متعلق کابینہ کی قرارداد منظور کرے۔ اس مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کی جانب سے گزشتہ 9ستمبر 2023کو تمل ناڈو اسمبلی کی طرف ہزاروں افراد کے ساتھ ایک ریلی نکالی
View more
Mon, 11 Sep 2023 13:32:43
سناتن دھرم پر مبینہ طور پر سخت ریمارک کرنے اور اس دھرم کو مچھر، ڈینگو، ملیریا اور کورونا سے تشبیہ دے کر مبینہ طور پر اسے ختم کرنے کے بیان دینے کے بعد اب تمل ناڈو کے وزیر کھیل ادھیانیدھی اسٹالن نے زعفرانی پارٹی کو ایک زہریلا سانپ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سانپ کو تمل ناڈو سے بھگانے کی ضرورت ہے۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 13:16:38
سوڈان کے ایک بازار پر فضائی حملے میں 43 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔سوڈان ڈاکٹرز یونین نے اعلان کیا کہ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK) کے درمیان جاری جھڑپوں میں دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس فضائی حملے میں 43 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 12:40:37
وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھارت مندا پام انٹرنیشنل فیئر اینڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں سمٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے سربراہان کا ایک ایک کر کے استقبال کرتے ہوئے تصاویر اتروائیں۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 12:33:24
نائجیریا میں کشتی کے حادثے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے کا شکار ہونے والے کئی لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یہ حادثہ نائیجیریا میں اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ملک کے شمالی وسطی حصے میں ایک کشتی پانی میں ڈوب گئی۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں اس علاقے میں اس طرح کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔واضح رہے نائیجیریا کا یہ حصہ بہت پسماندہ ہے۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 12:27:32
مراکش کے اسی نام کے شہر سے ہفتہ دس ستمبر کی صبح موصولہ رپورٹوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری انتہائی خوف کے عالم میں نیند سے جاگ کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 12:12:56
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں70 لاکھ سے زیادہ پناہ گزیں بچے اسکول نہیں جاتے ہیں اور یہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں تمام پناہ گزیں بچوں کی مجموعی آبادی کے نصف سے بھی زیادہ تعداد ہے،حالانکہ خوش آئند پہلو یہ بھی ہےکہ عالمی اداروں کی کوششوں سے اسکول جانے والے پنا ہ گزیں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔
View more
Mon, 11 Sep 2023 12:06:57
جی -20؍ کے اعلامیہ میں مذاہب کے احترام کے حوالے سے شامل کئے گئے پیراگراف کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے اتوار کو مودی سرکار کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی اور اس پر منافقت کا الزام عائد کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy