Wed, 13 Sep 2023 13:38:50
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کے ساتھ منڈی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دیوری گاؤں میں راحت و بازآبادکاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے منڈی میں کہا کہ ’’ہماچل میں جب آفت آئی تب ہماچل کے ہر باشندے کے دل میں ایک جذبہ پیدا ہوا کہ ہم اس آفت کا سامنا ایک ساتھ مل کر کریں گے۔ ہماری حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔ جتنا نقص
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:32:45
'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (I.N.D.I.A.) کی رابطہ کمیٹی (کوآرڈینیشن کمیٹی) کی پہلی میٹنگ آج بدھ 13 ستمبر کو ہوگی۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ کے ایجنڈے میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے مہم چلانے کی حکمت عملی پر ایک جامع بات چیت ہوگی۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:26:31
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ شمالی کوریا نے کم جونگ ان کے دورہ روس کے دوران بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے ایک ’نامعلوم بیلسٹک میزائل‘ داغا ہے۔ بدھ کی صبح فائر کیے گئے اس میزائل کے بارے میں جاپان کو بھی معلوم ہوا۔ اس حوالے سے جاپان کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ میزائل سمندر میں گرا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:21:19
مراکش میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,901 اور زخمیوں کی تعداد 5530 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع منگل کو مراکشی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں دی گئی ہے۔ پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤوں میں سے ایک، اوئگرین میں، ژنہوا کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ تمام مکانات کو زمین بوس ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کے آلات استعمال کررہی ہیں۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:18:13
گیانواپی مسجد تنازعہ میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔ ہوئی کورٹ کی سنگل بنچ کے جج اس معاملہ کی دو سال تک سماعت کرتے رہے جبکہ انہیں اس پر سماعت کا اختیار نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے اب اس معاملہ کو اپنی عدالت میں واپس لے لیا ہے اور سنگل جج کو فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:13:09
راجستھان کے بھرت پور میں قومی شاہراہ پر اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھرت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حادثے میں 12 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 13:03:52
لیبیا کے مشرق میں طوفان کے زیر اثر سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئےہیں ۔ حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔
View more
Wed, 13 Sep 2023 12:59:19
حکومت کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کےمطابق ملک میں اگست کے مہینے میں خردہ مہنگائی۷ء۴۴؍ فیصد سے گھٹ کر ۶ء۸۳؍ فیصد ہوگئی ہے تاہم ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں گزشتہ ایک برس میں بھاری اضافہ درج کیاگیاہے۔ رپورٹ کے مطابق دالیں سال بھر میں ۳۷؍ فیصد مہنگی ہوگئیں جبکہ چاول کی قیمت بھی محض ایک سال میں ۹؍ فیصد بڑھ گئی ہے۔ قیمتوں میں اس اضافہ کو بے ترتیب اور ناق
View more
Wed, 13 Sep 2023 12:52:17
مدھیہ پردیش میں بی جے پی الیکشن لڑنے کیلئے زور و شور سے تیاریاں تو کررہی ہے لیکن پارٹی میں مچی بھگدڑ سے ریاستی لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ مرکزی ہائی کمان بھی فکر مند ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے مرکزی لیڈر شپ نے ریاستی لیڈر شپ کے دو اہم لیڈروں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کودہلی طلب کرلیا ہے۔ ان دونوں لیڈروں سے ٹکٹوں کی تقسیم کے علاوہ پارٹی کے موجودہ حالات پر گفتگو ہو سکتی ہے۔ واضح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy