Thu, 14 Sep 2023 13:18:54
جامعہ مر کز الثقافۃ السنیہ کے فارغین ثقافی پر مشتمل ثقافی شوریٰ اجلاس کا انعقاد اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری علیہ الرحمہ کے 501ویں عرس مبارک کے موقع پرسی بی گنج بریلی میں عمل میں آیا۔ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ثقافی نمائندگان حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر قومی،ملی،فلاحی،تعلیمی،معاشرتی اور تنظیمی جیسے اہم امور پر علما کی موجودگی میں تبادلہ خیال گیا۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:56:05
ریاست کرناٹک اور پورے ملک میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو کار ، موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:41:11
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر نے ہاسن میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب کے دوران کہا ہے کہ اس وقت ان کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے انہیں ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ سونپا گیا ہے اور اسپیکر کی حیثیت سے اس وقت ان کا دھرم صرف دستور ہند ہے اور وہ ان کی پارٹی ہے۔ انہیں دستور ہند کے تحت اپنی ذمہ داری نبھانی پڑتی ہے اور یہ ذمہ داری وہ پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:26:11
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی دستوں کو امریکی ہتھیار سپلائی کی منظوری دی ہے اور منتقلی کی ہے۔
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:12:50
کانگریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے کرنل، میجر اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی کی شہادت پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ کچھ بھی ہو جائے، وزیر اعظم اپنی واہوہی کو ملتوی نہیں کر سکتے!
View more
Thu, 14 Sep 2023 12:07:37
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے بدھ کا ہی دن منتخب کیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کی رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شرکت نہ کر سکیں!
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:44:23
ملک کے کئی حصوں میں بارشوں کے درمیان ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 14 ستمبر اور 15 ستمبر کو مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں مانسون فعال ہوگا۔ جبکہ وسطی ہندوستان میں 14 سے 17 ستمبر تک اور مغربی ہندوستان میں 15 سے 17 ستمبر تک مانسونی بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ اس کے علا
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:42:10
اجیت پوار گروپ والے این سی پی (نیشلسٹ کانگریس پارٹی) کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دیگر کی قیادت والی الگ ہوئی این سی پی کے ’ایکس ہینڈل‘ کو ایک عشرہ سے زیادہ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی لیڈران نے ہی جانکاری دی ہے۔ دراصل ’ایکس‘ پر جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق @NCPSpeaks1 اکاؤنٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے لیے معطل کر دیا گیا
View more
Thu, 14 Sep 2023 11:37:52
عام آدمی پارٹی (عآپ) آسام کے انچارج راجیش شرما نے بدھ کو آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رینکی بھوئیاں سرما پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔ عآپ لیڈر کا کہنا ہے کہ سی ایم کی اہلیہ نے زمین کی نوعت میں تبدیلی کی شکل میں بدعنوانی کرتے ہوئے موٹی کمائی کی۔ راجیش شرما نے اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، آسام کے وزیر اعلیٰ نے تمام الزامات ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy