Sat, 16 Sep 2023 13:34:26
ای ڈی چیف سنجے کمار مشرا کی میعاد کل یعنی 15 ستمبر کو ختم ہوہو گئی۔ اب ای ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر راہل نوین کو ای ڈی کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:28:17
نپاہ وائرس کے چھ تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ، کیرالہ نے مہلک وباء پر قابو پانے کے لیے کنٹرول کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوزی کوڈ میں تمام تعلیمی ادارے 24 ستمبر تک بند کر دئے گئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے جمعرات کو ریاست کی طرف سے وائرس سے نمٹنے کے لیے درخواست کی گئی اینٹی باڈی فراہم کی، جبکہ ایک موبائل لیبارٹری کو بھی موقع پر بھیج دیا گیا تاکہ
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:21:59
کرناٹک میں انتخابی شکست کے بعد بی جے پی اور جے ڈی ایس کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جمعہ کو بنگلورو میں منعقدہ ایک پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں دونوں پارٹیوں کے 15 سے زیادہ سرکردہ لیڈران اور سابق کونسلروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس تقریب کا اہتمام کانگریس دفتر کے ’بھارت جوڑو آڈیٹوریم‘ میں کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:18:20
ملک بھر کی کئی ریاستوں میں بارش کے بعد موسم تبدیل ہو گیا ہے۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج یعنی ہفتہ (16 ستمبر) کو بارش کے حوالے سے کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثنا، جنوب مغربی مدھیہ پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں اگلے 3 دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 11:37:17
ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سپر-4 راؤنڈ کا آخری مقابلہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جو سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا۔ حالانکہ اس مقابلے میں کسی کی جیت اور ہار سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا، لیکن دونوں ہی ٹیموں نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔ پہلے بلے بازی کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے 265 رن بنائے تھے، لیکن ہندوستانی ٹیم 49.5 اوور میں 259 رن ہی بنا سکی۔ یعنی ہندوستان کو 6 رنوں سے شکست
View more
Sat, 16 Sep 2023 11:32:32
مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ کانگریس امیدوار سروے کی بنیاد پر ہی طے ہوں گے، پیراشوٹ والا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔ دراصل مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں پہنچے کمل ناتھ سے نامہ نگاروں نے کانگریس کی امیدواری کو لے کر سوال کیا تھا۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’کوئی پیراشوٹ نہیں، جو دوسری پارٹیوں سے کانگریس میں ا
View more
Sat, 16 Sep 2023 11:18:05
شہر کے گاندھی نگر میں زیر تعمیر عمارت کی پانی کی ٹنکی سے سنیل کنجار بٹ کے 6 سالہ گم شدہ بیٹے ایش کی لاش برآمد ہونے کے بعد بچے کی موت کے تعلق سے شکوک شبہات سننے میں آ رہے ہیں ۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 11:12:26
سرکاری اسپتال میں جمعرات کی شب کو تیز بخار میں مبتلا ایک 12 سالہ لڑکی کی اچانک موت واقع ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بھٹکل میں نیپا وائرس کی وجہ سے لڑکی فوت ہوگئی ہے ۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 11:00:06
مہادیو ایپ سے جڑے منی لانڈرنگ نیٹورک کے معاملے میں ای ڈی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال، مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی اور مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں چھاپہ ماری کا عمل انجام دیا ہے۔ مجموعی طور پر ای ڈی نے 39 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جس میں گولڈ کوائن و زیورات کے ساتھ ساتھ 417 کروڑ روپے بھی ضبط کیے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کے دوران ای ڈی افسران کو بڑی تعداد میں منی لانڈرنگ سے متعلق کاغذات
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy