Sun, 17 Sep 2023 11:39:00
ملک کے معروف سیاحتی مقام مرڈیشور سے میسور ہوتے ہوئے بینگلورو کے لئے نئی ایکسپریس ٹرین کی آج اتوار 17 ستمبر سے شروعات کی گئی ہے جو ہفتے میں ساتوں دن چلے گی۔
View more
Sun, 17 Sep 2023 11:29:04
اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے کٹر ہندوتوا وادی ایکٹیویسٹ کے طور پر پہچان بنانے والی چئیترا کنداپور کے دھوکہ دہی اور جعلسازی معاملہ میں سی سی بی پولیس نے اپنی تفتیش تیز کر دی ہے ۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 23:00:48
وزارت صحت مسقط میں ہیلتھ آفیسرکے طورپرخدمات انجام دینے والی بھٹکل کی ہونہاردُخترڈاکٹروسیمہ ایوب سدی باپا رابطہ سوسائٹی کے بینرپربھٹکل میں بسترمرگ کے معمرمریضوں کا مفت علاج کریں گی۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری نے دی ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 18:28:11
ایک طرف ملک میں مسلمانوں کو عوامی جگہوں ، پارک کے کسی کونوں میں نماز پڑھنے سے روکا جارہا ہے، یہاں تک کہ بعض علاقوں میں گھروں میں بھی نماز پڑھنے سے روکنے کی وارداتیں پیش آئی ہیں، مگر دوسری طرف بعض شدت پسند ہندو تنظیمیں عید کی نمازکے لئے مخصوص، عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کرنے اور تہوار منانے پر بضد ہیں۔ یاد رہے کہ مسلمانوں کو نماز کے لئے صرف دس منٹ کا وقت لگتا ہے، مگر بعض جگ
View more
Sat, 16 Sep 2023 18:06:49
کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) تلنگانہ اور ہندوستان کے تمام لوگوں کے لیے وقار کے ساتھ ترقی کا ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔ حیدرآباد میں ہفتہ یعنی آج شروع ہونے والی سی ڈبلیو سی میٹنگ سے قبل کانگریس کے سابق صدر نے کہا، ’’ہم نے تلنگانہ کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھا، ہم نے اس وعدے کو پورا کیا ہے۔ کانگریس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔‘‘
View more
Sat, 16 Sep 2023 18:00:09
مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں موسلادھار بارش کے بعد تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں تو ایک ہنگامے کا عالم برپا ہے اور لوگوں کو رات گزارنے کے لیے مناسب ٹھکانہ تک نصیب نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی دن میں 7 انچ پانی کی بارش ہوئی ہے جس سے ندی اور نالوں میں طغیانی بڑھ گئی ہے۔ سڑکیں بھی پوری طرح ڈوب چکی ہیں اور کچھ مقامات پر تو گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 17:54:54
لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں نو تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی پہلی میٹنگ آج حیدرآباد میں شروع ہو رہی ہے۔ جس کے دوران پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز تنظیم پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بات چیت کر کے حکمت عملی تیار کرے گی۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 17:51:04
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ خاندان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 16 Sep 2023 13:59:11
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے نپاہ وائرس کے تعلق سے خبر دی ہے کہ کوزی کوڈ میں ایک اور معاملہ کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح نپاہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔البتہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "نپاہ ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے 11 نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy